شاردا کمپنی چٹ فنڈ کمپنی نہیں - چٹ فنڈ اسوسی ایشن کی وضاحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-30

شاردا کمپنی چٹ فنڈ کمپنی نہیں - چٹ فنڈ اسوسی ایشن کی وضاحت

مغربی بنگال میں چٹ فنڈ کمپنیوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے پس منظر میں آج چٹ فنڈ اسوسی ایشن آف انڈیا نے اس بات کی وضاحت کی کہ چٹ فنڈ کمپنی کیا ہوتی ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ٹی ایس سیوا راما کرشنن نے کہاکہ مغربی بنگال میں جو کچھ ہوا وہ بدبختانہ تھا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں غیر قانونی کاروبار چلانے والی دھوکہ باز کمپنیوں کے خلاف مناسب کار روائی کرے ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ شاردا اور ریاست میں گھپلہ چلانے والی اس طرح کی دیگر بہت ساری کمپنیاں چٹ فنڈ کمپنیاں نہیں ہیں ۔ چٹ فنڈ کمپنی کا طریقہ کار بیان کرتے ہوئے مسٹر سیوا راما کرشنن نے کہاکہ یہ کمپنیاں لوگوں سے رقومات حاصل کر کے ہر ماہ اسے نیلام کیا کرتی ہیں اور اس کی تحریر اطلاع رجسٹرار آف چٹ فنڈ کو دیا کرتی ہیں ۔ جمع شدہ رقومات پر وہ 5فیصد کمیشن لیتی ہیں ۔ یہی ان کی کمائی ہوا کرتی ہے ۔ چٹ فنڈ انڈیا اسوسی ایشن کے دیگر افسران نے بتایاکہ جس کمپنی کے ساتھ چٹ یا کوکی کا لفظ نہ جڑا ہو وہ بطور چٹ فنڈ کمپنی رجسٹر نہیں ہو سکتی ہے ۔ بنگال میں گھپلہ کرنے والی کمپنیاں چٹ فنڈ کمپنیاں نہیں ہیں ۔ انہوں نے گھپلہ کی وجہہ سے مغربی بنگال میں پیدا شدہ صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی۔

sharda group not a chit fund company

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں