اکبر الدین اویسی کے خلاف رنگاریڈی عدالت کا ناقابل ضمانت وارنٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

اکبر الدین اویسی کے خلاف رنگاریڈی عدالت کا ناقابل ضمانت وارنٹ

رنگاریڈی کی عدالت نے ضلع عادل آباد کے نرمل میں نفرت انگیز تقریر کے سلسلے میں درج مقدمہ میں عدالت کے روبرو حاضر ہونے میں ناکامی پر جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی کے خلاف آج ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ سکنڈمیٹرو پولٹین مجسٹریٹ درگاپرساد نے جناب اکبر اویسی کے وکیل کی داخل کردہ درخواست مسترد کردی جس میں انہیں شخصی حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی گئی تھی اور عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ جناب اکبر اویسی کو عدالت میں شخصی طورپر حاضر ہونے کے کئی موقع دئیے گئے تاہم وہ حاضر نہیں ہوئے۔ اسی لئے مجسٹریٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا اور اب پولیس کو اس کی تعمیل کرنی ہے۔ نرمل ٹاون میں مبینہ نفرت انگیز تقریر کے خلاف ایک وکیل نے نرمل اور نظام آباد میں مجلسی قائد کی تقاریر کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے قائد غداری اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات کا بھی سامنا کررہے ہیں۔ آندھراپردیش کے مختلف مقامات پر عدالتی احکامات کے بعد مجلسی قائد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ 8جنوری کو نرمل پولیس نے انہیں گاندھی ہاسپٹل سے گرفتار کیا تھا جنہیں 15 فروری کو ضمانت پر رہا کیاگیا۔

Rangareddy District Court issues non-bailable warrant against akbar owaisi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں