سماج وادی پارٹی کے قائدین دہشت گرد عناصر - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

سماج وادی پارٹی کے قائدین دہشت گرد عناصر - مایاوتی

بی ایس پی سربراہ ماویاتی نے آج حریف جماعت سماج وادی پارٹی کے قائدین کو دہشت گرد عناصر قرار دیا ہے جنہوں نے اس سے قبل غنڈہ عناصر سے متعلق ریمارکس پر اعتراض کیا تھا۔ انہوں نے اترپردیش میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اترپردیش کی سابق چیف منسٹر نے الزام لگایا کہ سماج وادی پارٹی حکومت کے دور اقتدار میں تمام سطحوں پر جنگل راج پایا جاتا ہے اور سماج وادی پارٹی کے غنڈے من مانی کررہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے قائدین کے تعلق سے ان کے ریمارکس کی مذمت کی پرواہ کئے بغیر مایاوتی نے یہ بات دہرائی کہ جب وہ دوبارہ اقتدار پر آئیں گی تو سماج وادی پارٹی کے غنڈوں سے سختی سے نمٹنے گی۔ پی ڈبلیو ڈی وزیر شیوپال سنگھ یادو نے کل سماج وادی پارٹی کے آدمیوں کو غنڈے قرار دینے پر اعتراض کیا تھا اس تعلق سے مایاوتی نے صحافیوںکو بتایا کہ آئندہ سے وہ انہیں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر اور بے لگام قرار دیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجیندر چودھری نے صحافیوں کو بتایا کہ مایاوتی کی زبان پر کوئی قابو نہیں ہے ان کا رویہ اور اقدامات بے لگام ہیں۔

Mayawati dubs Samajwadi Party leaders as 'terror' elements

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں