کرناٹک اسمبلی انتخابات - ایس ڈی پی آئی اور بی ایس پی انتخابی اتحاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

کرناٹک اسمبلی انتخابات - ایس ڈی پی آئی اور بی ایس پی انتخابی اتحاد

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی اور بی ایس پی کے درمیان انتخابی اتحاد
دونوں پارٹیوں کی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری
اسمبلی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) اور ایس ڈی پی آئی ، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے درمیان انتخابی سمجھوتہ ہوا ہے، اس ضمن میں دونوں پارٹیوں کے ریاستی لیڈران نے کل یہاں پراگ ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کیا، جس میں بی ایس پی کے کل 93امیدوار کے نام شامل ہیں، اسی طرح بی ایس پی اتحادی پارٹی ایس ڈی پی آئی نے اپنے جاری کردہ پہلی امیدوارفہرست میں کل 17امیدواروں کے نام جاری کئے ہیں، جس میں پلی کیشی نگر اسمبلی حلقہ سے شریمتی ہیما لتا، نرسمہا راجہ اسمبلی حلقہ سے عبدالمجید ( ریاستی صدر ایس ڈی پی آئی) ، چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ سے مولانا عثمان بیگ، سروگنا اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر محبوب شریف، ہبال اسمبلی حلقہ سے سید فخرالدین، چیک پیٹ اسمبلی حلقہ سے مجاہد پاشاہ، بیجاپور اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر محمد رفیق، چامراجہ اسمبلی حلقہ سے پروفیسر شبیر مصطفی، کاپو اسمبلی حلقہ سے عبد الحکیم، منگلور جنوب اسمبلی حلقہ سے عبدالجلیل ، بنتوال اسمبلی حلقہ سے اڈوکیٹ عبدالمجید، منگلور شمال اسمبلی حلقہ سے ابوبکر کولائی، منگلور اسمبلی حلقہ سے اکرم حسن، موڈی بیدری اسمبلی حلقہ سے اسماعیل انجینئر، شاہ پور اسمبلی حلقہ سے سید اسحاق حسین، سللیا اسمبلی حلقہ سے کوسپپا، اور پتور اسمبلی حلقہ سے کے اے صادق ، ایس ڈی پی آئی کے اسمبلی انتخابات کے امیدوار ہونگے، اس پریس کانفرنس میں بی ایس پی کے ریاستی صدر ماراسندرا منیپا، اور بی ایس پی ریاستی سکریٹری ناہیدہ سلمہ سمیت کئی ریاستی ذمہ داران موجود رہے۔

karnataka assembly elections - sdpi & bsp alliance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں