فرانس میں خانگی شعبہ میں بھی حجاب پر امتناع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-02

فرانس میں خانگی شعبہ میں بھی حجاب پر امتناع

فرانس میں مسلم خواتین کے نقاب و حجاب پر سرکاری پابندی کے سبب اس یوروپی ملک میں پہلے ہی کئی مسلم خواتین سرکاری روزگار سے محروم ہوگئی ہے۔ اب انہیں خانگی شعبہ میں ملازمت ملنا بھی دشوار ہوجائے گا کیونکہ حکومت نے خانگی شعبہ میں ملازمت کرنے والی خواتین کے اسکارف استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کرین کا اشارہ دیا ہے۔ فرانسیسی صدر فرینکوئی ہالینڈ نے کہا ہے کہ اب وہ ایک نیا قانون چاہتے ہیں جس کے تحت سرکاری خدمات کی انجام دہی کے موقع پر مذہبی علامات کے استعمال پر پہلے سے عائد امتناع کو خانگی شعبہ تک وسعت دی جاسکے۔ یہ فیصلہ دراصل ایک سیاسی ردعمل کے طورپر کیا جارہا ہے کیونکہ ایک سرکردہ عدالت نے ایک با حجاب مسلم خاتون کی خانگی ملازمت سے برطرف پر حکومت کی سرزنش کی تھی۔ ایسا ہی واقعہ پیرس کی مسلم خاتون سامیہ قدور کا ہے جو اگرچہ سرکاری ملازمت کے خواب دیکھا کرتی تھی لیکن سرکاری شعبہ میں حجاب پر امتناع کے بعد اس کا خواب چکنا چور ہوگیا اور وہ خانگی شعبہ میں ملازمت کی ضرورتمند تھی لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کو اب خانگی شعبہ میں ملازمت ملنا بھی دشوار ہوجائے گا۔ سامیہ قدور نے شمالی پیرس کے لابورگ علاقہ میں جاری مسلمانوں کی 4 روزہ سالانہ کانفرنس میں اپنا مسئلہ پیش کیا۔ یہ کانفرنس آج ختم ہوگئی جس میں ایک لاکھ 60ہزار سے زائد فرانسیسی مسلم مرد و خواتین نے شرکت کی تھی۔ یہ کانفرنس یوروپ میں مسلمانوں کاسب سے بڑا اجتماع سمجھی جارہی ہے۔

France Pushes New Law to Ban Muslim Headscarf in private sector also

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں