برقی شرحوں میں اضافہ پر نظرثانی کا تیقن - وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

برقی شرحوں میں اضافہ پر نظرثانی کا تیقن - وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش

چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج تیقن دیا کہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری اتھاریٹی کی جانب سے برقی شرحوں میں اضافہ کی تجویز کا جائزہ لیں گے اور عام آدمی پر کوئی بوجھ عائد نہیں کیا جائے گا۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے جو اپنے آبائی ضلع کا دورہ کررہے ہیںص کہاکہ وہ برقی چارجس میں اضافہ پر قطعی فیصلہ کا اعلان آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں کریں گے۔ اس سے پہلے وہ ریگولیٹری اتھاریٹی کی تجاویز کا مطالعہ کریں گے۔ چیف منسٹر نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت کوئی اضافہ نہیں کرے گی اگر اس سے غریبوں کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حکومت نے گذشتہ سال ریگولیٹری اتھاریٹی کی جانب سے برقی شرحوں میں اضافہ کی تجویز کے باوجود برقی ٹیرف میں کمی کی تھی۔ حکومت نے 12.20 روپے فی یونٹ کے حساب سے 550 میگاواٹ برقی خریدی تاکہ برقی طلب کو پورا کیا جاسکے اور زرعی شعبہ کومفت برقی سربراہ کی جاسکے جس کا وعدہ حکومت نے کیا تھا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ کانگریس حکومت جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لے گی جس سے ریاست کے غریب عوام متاثر ہوں۔

electricity hike to be revised - CM A.P

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں