زہریلی گیس کے اخراج پر توتو گڈی میں واقع اسٹرلائیٹ پلانٹ بند کیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

زہریلی گیس کے اخراج پر توتو گڈی میں واقع اسٹرلائیٹ پلانٹ بند کیا گیا

عوام اور لیڈران کا احتجاج، توتو گڈی میں واقع اسٹرلائیٹ پلانٹ بند کردیا گیا ،بجلی کنکشن منقطع
ایم ڈی ایم کے ، پارٹی سربراہ وائیکو نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلی جئے للیتا کا شکریہ ادا کیا
توتوگڈی ( فیصل مسعود/ ایس این بی ) تو تو گڈی کاپر اسٹرلائیٹ پلانٹ سے پچھلے ایک ہفتے قبل زہریلی گیس خارج ہونے کی وجہ سے توتوگڈی علاقے کے اطراف واکناف میں رہنے والے عوام بری طرح متاثر ہوئے تھے، کئی افراد نے شکایات کی کے ، پلانٹ سے زہریلی گیس خارج ہونے کی وجہ سے ان کے آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوئی، اس کے علاوہ زہریلی گیس کے خارج ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے درختوں کے پتے تک سکڑ گئے تھے ، اس سلسلے میں ضلعی کلکٹر کی ہدایت کی مطابق جب ایک جانچ ٹیم نے پلانٹ کا دورہ کیا تو انہیں پتہ چلا کہ مذکورہ پلانٹ سے سلفر ڈائی آکسائیڈ خارج کئے جانے کی وجہ سے پلانٹ کے اطراف و اکناف میں بسنے والے عوام متاثر ہوئے ہیں، جانچ کمیٹی کے رپورٹ کے بعد 25 مارچ کو یہاں کے عوام اور ایم ڈی ایم کے سربراہ وائیکو ، نلا کننو، پی عبدالصمد کی قیادت میں ہزاروں عوام نے ضلعی کلکٹر آفس کا گھیرائو کیا، اس گھیرائو کے بعد ضلعی کلکٹر کو ایک عرضداشت دیا گیا ، جس میں انہوں نے ضلعی کلکٹر سے اس پلانٹ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اسی مطالبہ کو لیکر مذکورہ لیڈروں اور عوام نے 28 مارچ کو توتو گڈی اسٹر لائیٹ پلانٹ کا گھیرائو کیا، جس میں تقریبا 2ہزار سے زیادہ پارٹی کارکنان اور عوام نے حصہ لیا، اس ضمن میں ضلعی کلکٹر نے پلانٹ میں سلفر ڈائی آکسائیڈ خارج ہونے کی وجہ سے عوام کو جو نقصان ہوا ہے، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ، پلانٹ کو ایک نوٹس روانہ کیا، جس میں انہوں نے اسٹرلائیٹ پلانٹ سے وضاحت طلب کیا ہے کہ عوام کو نقصان پہنچنے والے اس پلانٹ کو کیوں بند نہیں کیا جانا چاہئے ،دریں اثناء اس معاملے میں عوام کے شکایات کا لہاظ کرتے ہوئے ، اور توتوگڈی میں اس پلانٹ سے نکلنے والی زہریلی گیس کی وجہ پانی اور ہوا میں آلودگی پیدا ہونے کی صوت میں تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ کی ہدایت کے مطابق کل مذکورہ پلانٹ کو سیل کردیا گیا ہے، اسی طرح توتوگڈی ضلعی کلکٹر کے ہدایت کے مطابق بجلی بورڈ کے ملازمین نے پلانٹ کی بجلی کنکشن کاٹ دی ہے، اوراسٹرلائیٹ پلانٹ کو تو توگڈی آر ڈی او ، لتا،اورتحصیل دار آژورمال ، اور تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈکے افسران کی نگرانی میں مکمل طور پر بند کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے، واضح رہے کہ اس پلانٹ کو بند کرنے کے مطالبہ کو لیکر ایم ڈی ایم کے پارٹی کی جانب سے چنئی ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا، اور ہائی کورٹ نے اس مقدمے پر فیصلہ سنا تے ہوئے اس پلانٹ کو بند کرنے کے ہدایت جاری کی تھی، لیکن اسٹرلائیٹ پلانٹ انتظامیہ نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، اور اس فیصلے پر عارضی پابندی حاصل کرکے پلانٹ میں کام جاری تھا، اور اس مقدمے میں 2اپریل 2013 کو عدالت حتمی فیصلہ جاری کرنے والی تھی، اسٹرلائیٹ پلانٹ کے بند کرنے پر توتوگڈی کے عوام ، تاجران، اور پارٹی کارکنان نے پٹاخے پھوڑ کر اور مٹھائیاں بانٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، ایم ڈی ایم کے سربراہ وا ئیکو نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی جئے للیتا کا شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹرلائیٹ کاپر پلانٹ کو ہٹانے اور بند کرنے کا مطالبہ کو لیکر پچھلے 17 سال سے تو تو گڈی کے کسان ، ماہی گیر، تاجران، اور ماحولیاتی حفاظت کے لیے سرگرم کارکنان پلانٹ مخالفت تحریک میں شامل رہے ہیں، اور ایم ڈی ایم کے پارٹی نے بھی پلانٹ کے خلاف کئی عوامی احتجاج کئے ہیں، اور آخرکار 17 سال بعد انہیں اس میں کامیابی ملی ہے، یہ الگ بات ہے کہ مذکورہ اسٹرلائیٹ پلانٹ میں تقریبا سولہ ہزار افراد کام کر رہے ہیں، اور بالواسطہ اس پلانٹ سے مزید دس ہزار افراد جڑے ہوئے ہیں، ایسے میں پلانٹ کے بند کردئے جانے کی وجہ سے تقریبا سولہ ہزار افراد کی ملازمت خطرے میں نظر آرہی ہے، پلانٹ سے جڑے ہزاروں ملازمین کو ملازمت فراہم کرنا اب حکومت کی ذمہ داری بن گئی ، اس ضمن میں اس پلانٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین نے کل تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ دفتر کے روبرو جمع ہوکر دفتر کا گھیرائو کیا، اور بعدمیں پلانٹ ملازمین نے بورڈ کے اعلی افسران سے ملاقات کرکے ایک عرضداشت پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اسٹرلائیٹ پلانٹ میں تقریبا 1ہزار افراد مستقل ملازمین کے طور پر کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ تقریبا 2ہزار ملازمین معاہدہ کے تحت اس پلانٹ میں ملازمت کر رہے ہیں، اور بالواسطہ طور پر ہزاروں افراد اس پلانٹ سے جڑے ہوئے ہیں، لہذا ملازمین نے اپنے عرضداشت میں کہا ہے کہ اگر اچانک پلانٹ کے بند کرنے کی وجہ سے ان ملازمت خطرے میں پڑگئی ہے، جس سے اس پلانٹ سے جڑے تمام ملازمین کے روزگار مواقع کے سامنے سوالیہ نشان لگ گیا ہے، لہذا ان کا مطالبہ ہے کہ پلانٹ کو جلد از جلد دوبارہ کھولنے کے اقدامات کئے جائیں،واضح رہے کہ اس پلانٹ کا سنگ بنیاد سن 1992میں وزیر اعلی جئے للیتا نے رکھا تھا، سن 1995میں تقریبا 1,500کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے اس پلانٹ میں کاپر ، کاپر کیتھوڈ، فاسفورک آسیڈ، سلفیورک آسیڈ، جپسم اورفروسانٹ کی پیداوار ہورہی ہے، اس پلانٹ سے حکومت تمل ناڈو کو سالانہ 1,600کروڑ کی آمدنی ہورہی ہے، سن 1997میں اس پلانٹ کو بند کرنے کے مطالبے کو لیکر ایم ڈی ایم کے سربراہ وائیکو نے سر ی وائیکنڈم سے توتوگڈی تک پادایاترا کیا، اور اسی سال چنئی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اس پلانٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا، سال 2010میں اس پلانٹ میں زہریلی گیس کے خارج ہونے سے ایک ملازم کی موت ہوگئی، اس حادثہ کے بعد پلانٹ مخالفت میں تیزی آگئی، ستمبر 2010کو چنئی ہائی کورٹ کے جسٹس ایلیپی دھرمارائو، بالا وسنتا کمار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے تو تو گڈی علاقے میں اس پلانٹ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہونے کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے 25صفحہ کے فیصلے میں پلانٹ کو بند کرنے کا ہدایت نامہ جاری کیا، سال 2010میں اسٹرلائیٹ انڈیا لمیٹیڈ نے ہائی کورٹ میں اس فیصلے پر دوبارہ جائزہ لینے کی اپیل کی، اسی دوران سپریم کورٹ میں بھی چنئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر عارضی پابندی لگانے کی اپیل داخل کی ، اس اپیل پر کاروائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے چنئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر پابندی عائد کی، سال 2012میں اس مقدمے کی دوبارہ سنوائی ہوئی ، جس میں ایم ڈی ایم کے سربراہ وائیکو نے خود حاضر ہوکر اس مقدمے کی پیروی کی، 23مارچ 2013اس پلانٹ سے زہریلی گیس خارج ہوئی ، جس سے اطراف و اکناف کے عوام خوفزدہ ہوگئے، تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ نے بھی جانچ کے بعد اس پلانٹ سے زہریلی گیس خارج ہونے کی تصدیق کی ، 24مارچ کو ضلعی کلکٹر نے اسٹرلائیٹ پلانٹ انتظامیہ کو نوٹس جاری کی، 28مارچ کو وائیکو ، نلا کننو ، عبدالصمد کی قیادت میں ، پلانٹ بند کرنے کے مطالبہ کو لیکر پلانٹ کا گھیرائو کیا گیا، 29مارچ کی رات کو تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ نے پلانٹ بند کرنے کا حکم دیدیا، 30مارچ کو اسٹرلائیٹ پلانٹ داخلی گیٹ پر پلانٹ بند کرنے کا نوٹس چسپاں کردیا گیا، بجلی کی فراہمی منقطع کردگئی اور پلانٹ بند کردیا گیا، توتو گڈی کے عوام میںجشن کا ماحول اور اسٹرلائیٹ پلانٹ کے ملازمین نے تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ سے پلانٹ دوبارہ کھولے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بورڈ کے دفتر کا گھیرائو کیا، جس میں ہزاروں ملازمین شامل رہے، اس پلانٹ کے بند کرنے کے فیصلے کا ریاست کی دیگر پارٹیا ں جن میں ایم ایم کے، ایس ڈی پی آئی، اور دیگر کئی سیاسی و سماجی لیڈارن نے خیر مقدم کیا ہے۔

Tamil Nadu Pollution Control Board orders Sterlite plant in Tuticorin closure

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں