انسداد جرائم - صرف جنرل کلاس مسافرین کی ویڈیوگرافی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-10

انسداد جرائم - صرف جنرل کلاس مسافرین کی ویڈیوگرافی

جرا ئم کو روکنے کے لیے گرمی کی چھٹیوں میں ریل میں سفر کرنے والے مسافرین کی ویڈیو گرافی کی جائے گی
صرف جنرل کلاس کے مسافرین کی ویڈیوگرافی کرنا، قانونا کہا ں تک صحیح ہے؟
ملک بھر میں ہائی اسکول سے لیکر پرائمری اسکول کے طلباء کے لیے فی الحال سالانہ امتحانات چل رہے ہیں اور اپریل کے اوخر تک امتحانات ملک بھر میں امتحانات کے ختم ہونے کے امکانات ہیں، امتحان کے فورا بعد طلبا اپنے والدین کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیاں منانے کے لیے ملک کے مختلف تفریحی مقامات کو نکل جاتے ہیں، اور ان گرمیوں کی چھٹیوں میں ملک بھر کی ریل مسافروں سے بھری پڑی رہتی ہیں، اس سلسلے میں ریلوں میں ہونے والی ہمہ قسم کی چوریوں کی واردات کو روکنے کے لیے ریلوے بورڈ نے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں میں تعنیات ریلوے پروٹیکشن فورسس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اگلے ایک ماہ تک ریلوں میں دوسرے درجے کے ڈبوں میں سفر کرنے والے مسافرین کی ویڈیو گرافی کریں، اور مختلف طریقہ کار سے مسافرین کی نگرانی کریں، ریلوے بورڈ کے اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ،ریلوے پروٹیکشن فورس سخت حفاظتی اقدامات اٹھار ہی ہے، اس سلسلے میں ریلوے پروٹیکشن فورس نے کل سے دوسرے درجے ( Un-Reserved) کے ڈبوں میں سفر کرنے والے مسافرین کی ویڈیو گرافی کرنے کا آغاز کردیا ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے درجے کے ڈبوں ہی میں بے ہوش کرنے والے مصنوعات کا استعمال کرکے ان مسافروں کو لوٹا جاتا ہے، چنئی سینٹرل اسٹیشن سے نکلنے والی تمام ریلوں میں ریلوے پروٹیکشن فورس انسپکٹر وجئے کمار اور چنئی ایگمور ریلوے اسٹیشن سے نکلنے والی تمام ریلوں میں اژگر سوامی کی قیادت میں پروٹیکشن فورس کی ٹیم نے یہاں کل سے دوسرے درجے کے ڈبے میں سفر کرنے والے مسافرین کی ویڈیو گرافی کرنا شروع کردی ہے، ریلوے پروٹیکشن فورس کے مطابق یہ ویڈیو گرافی ، دو مرحلو ں میں کی جائے گی، پہلے مرحلے میں ویڈیو گرافی اس وقت کی جائے گی، جب ٹرین اسٹیشن سے روانہ ہوگی، اور دوسرے مرحلے میں ایسے اسٹیشن میں دوبارہ ویڈیو گرافی کی جائے گی ، جہاں کوئی ٹرین زیادہ دیر تک رکے گی، اس کے علاوہ ریلوے پروٹیکشن فورسس نے ریلوں میں ہونے والے لوٹ مار سے متعلق جانکاری کے لیے مسافرین کو پمفلٹس بھی تقسیم کی، اس سلسلے میں چنئی ڈیوژن ریلوے پروٹیکشن فورس کے نگران کمشنر ایس آر گاندھی نے کہا ہے کہ ویڈیو گرافی کی مدد سے مجرموں کو پکڑنے میں آسانی ہوگی، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جن ریلوں میں لوٹ مار کی زیادہ واردات ہوئی ہیں، ان ریلوں پر خاص طور پر توجہ دی جائے گی، واضح رہے کہ ریلوں میں صرف دوسرے درجے کے ڈبوں میں سفر کرنے والے مسافرین کی ویڈیو گرافی کرکے ایک طرف ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری کا برتائو کررہے ہیں، تو دوسری طرف reservedاور اے سی کوچس میں سفر کرنے والے ریل مسافرین کی حفاظت کے معاملے میں جانے انجانے میں ان سے بھی ناانصافی کر رہے ہیں، ریل حکام کو معلوم ہونا چاہئے کہ مجرم صرف دوسرے درجے کے ڈبوں میں ہی سفر کرے گا، اس ضمن میں ریلوے حکام کو تمام ریل مسافرین کی مفاد کی خاطر اپنے اقدامات اور ہدایات پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

crime counter - only general class passengers videography

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں