این۔آئی۔اے - اے۔ٹی۔ایس کو بامبے ہائیکورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-28

این۔آئی۔اے - اے۔ٹی۔ایس کو بامبے ہائیکورٹ کی نوٹس

بامبے ہائی کورٹ نے مالیگاؤں بم دھماکے کے ایک ملزم کو غلط طریقے سے پھنسانے کے الزام میں ریاستی حکومت، قومی جانچ ایجنسی( این آئی اے) اور اے ٹی ایس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کورٹ نے یہ نوٹس ستمبر 2008ء کالیگاؤں بم دھماکے کے ملزم سدھاکر چترویدی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران دیا۔ جسٹس پی وی ہرداس اور جسٹس مردولہ بھاٹکر کی بنچ نے اس معاملے میں ممبئی وناسک ڈی جی پی ایس اور پولیس کمشنر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ چترویدی نے اس معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اے ٹی ایس افسر پی آئی باگڑے، پولیس انسپکٹر ارون کھانولکر و سنیل یادو نے مل کر مجھے (چترویدی) اور کرنل پرساد ہروہت کو غلط طریقے سے پھنسایا ہے۔ واضح رہے کہ مالیگاؤں بم دھماکہ 2006ء اور 2008ء کی تحقیقات این آئی اے کررہی ہے۔ پہلے یہ معاملہ اے ٹی ایس کے سرپد تھا۔ اے ٹی ایس نے اس معاملے مںے غیر اطمینان بخش کارروائی کی جس کے سبب اس معاملے میں گرفتار 9مسلم نوجوانوں کی ضمانت منظور ہوگئی جس میں سے 2محمد علی اور دیگر کی رہائی عمل میں نہیں آئی، کیونکہ ان پر دیگر معاملات بھی تھے اور وہ ٹرین بم دھماکے کے معاملے میں بھی ملزم ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں