تین ماہ کے اندر رقم واپسی کی شاردا گروپ کو مرکزی حکومت کی تنبیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-28

تین ماہ کے اندر رقم واپسی کی شاردا گروپ کو مرکزی حکومت کی تنبیہ

حکومت نے شاردا گروپ کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرمایہ کاری کی اپنی موجودہ اسکیم کو بند کرے اور 23 جولائی تک سرمایہ کاروں کی رقم سود کے ساتھ واپس کرے۔ ایسا نہ کرنے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہاکہ ایم ایس شاردا رئیلیٹی انڈیا لمیٹیڈ کے معاملے میں سیبی نے 23 اپریل کو حکم دیا تھا کہ جس میں اسے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کی اسکیم بند کرے اور اسکیم کے تحت جمع کی گئی رقم تین مہینے کے اندر سرمایہ کاروں کو سودکے ساتھ واپس لوٹائے۔ ایسا نہ کرنے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی آج صبح کہاکہ یہ کہہ کر غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کرانے کے اس کے عوض بھاری بھرکم رقم ملے گی۔ ایسی حرکت ہے جس پرقابو پایا جانا چاہے۔ ترجمان نے کہاکہ محکمہ انکم ٹیکس سے بھی شاردا گروپ کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہاکہ بھاری فائدے کے جھوٹے وعدے کے ساتھ فنڈ کی غیر قانونی وصولی روکنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ مغربی بنگال میں چٹ فنڈ کے حالیہ گھوٹالے کے بارے میں بات کررہے تھے جس میں کئی لاکھ چھوٹے سرمایہ کاروں اور کھاتہ داروں کی رقم ڈوب گئی ہے اور جس میں متعدد اہم حکمراں سیاستداں ملوث بتائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس طرح کے وعدوں پر کہ کافی بڑی رقم سود کی صورت میں ملے گی، ڈپازٹ کی صورت میں چھوٹے سرمایہ کاروں سے رقم کی غیر قانونی وصولی ایک ایسی چیز ہے جسے روکنا پڑے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں