امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ جیسی صورتحال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ جیسی صورتحال

شمالی کوریا نے اوسط فاصلہ کا دوسرا میزائیل مشرقی ساحل کی سمت منتقل کردیا ہے اور موبائیل لانچرس پر کئی میزائلس نصب کردئیے گئے ہیں۔ جس سے ان اندیشوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کہ پیانگ یانگ کسی بھی وقت فائرنگ کرسکتا ہے جس سے جزیرہ نما کوریا میں پہلے سے جاری کشیدگی جنگی صورتحال اختیار کرسکی ہے۔ جزیرہ نما کوریا میں کمیونسٹ شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی جنگی سرگرمیوں، فوجی نقل وحرکت، جاپان، جنوبی کوریا اور حتی کہ امریکہ پر "نیوکلیر" حملے کی دھمکیوں کے بعد صورتحال دھماکو ہوچکی ہے۔ شمالی کوریا میں فوجی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران امریکہ کے ایک بااثر قانون ساز نے کہا ہے کہ امریکہ یا جنوبی کوریا پر حملوں کیلئے شمالی کوریا کے منصوبوں کا ٹھوس ثبوت موجود ہونے کی صورت میں واشنگٹن کو پیانگ یانگ پر فوجی حملہ کرنے کا پورا حق و اختیار حاصل رہے گا۔ نیویارک کے ریپبلکن رکن کانگریس پیٹرکنگ نے کہاکہ "اگر ہمارے پاس یہ سمجھنے کی خاطر خواہ وجہہ ہو کہ کوئی حملہ ہوسکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں قبل ازوقت فوجی کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے"۔ انہوں نے کہاکہ "میں نہیں کہہ رہا ہوں کہ ہم جنگ چھیڑنے جارہے ہیں۔ میری بات کو غلط نہ سمجھا جائے۔ اگر ہمارے پاس شمالی کوریا کے حملوں کے منصوبہ کا ٹھوس ثبوت ہے تو اپنے دفاع کا ہمیں مکمل اخلاقی حق حاصل ہے"۔ مسٹر پیٹر کنگ نے سی این این سے کہاکہ "میں نہیں سمجھتا کہ ہمیں امریکیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے تک انتظار نہ کرنا چاہئے بلکہ اس سے پہلے ہی دفاعی کارروائی کی جانی چاہئے"۔ شمالی کوریا کی کمیونسٹ قیادت اپنے پڑوسی جنوبی کوریا کے خلاف پہلے ہی "مکمل جنگ جیسی صورتحا" پیدا کرچکا ہے اور اب یہ دھمکی دی ہے کہ امریکی جزائر ہوائی اور گوام کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس صورت میں مکمل جنگ چھڑ جائے گی اور پیانگ یانگ کو اس کو نیوکلیر جنگ میں تبدیل کرسکتا ہے۔ تازہ ترین گیلپ پول میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اگر جنوب پر حملہ کرتا ہے تو امریکیوں کی اکثریت یعنی 55فیصد نے کہاہے کہ سیول کو بچانے کیلئے واشنگٹن کو فوجی کارروائی کرنی چاہئے۔ جبکہ 34فیصد امریکیوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ 28فیصد امریکیوں کو اندیشہ ہے کہ کوریا آئندہ چھ ماہ میں امریکہ پر حملہ کرسکتا ہے۔

U.S & North korea, war like situation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں