امریکہ مودی کو ویزا نہ دینے کے فیصلے پر اٹل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

امریکہ مودی کو ویزا نہ دینے کے فیصلے پر اٹل

امریکہ نے آج یہ واضح کردیا کہ گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کو ویزا جاری نہ کرنے اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ لیکن کہا کہ اگر وہ ویزا کیلئے درخواست داخل کرتے ہیں تو قواعد کے مطابق غور کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ لیکن مودی درخواست داخل کرتے ہیں تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ویزا پر تمام فیصلے اس کی تفصیلات کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں۔ لیکن میں وقت سے پہلے کوئی فیصلہ کرنے نہیں جارہی ہوں۔" امریکی قانون سازوں کے وفد کی جانب سے مودی کو مدعو کئے جانے سے متعلق سوالات پر مسز نولینڈ نے جواب دیا کہ بہرحال امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ "مسٹر مودی کے بارے میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا لیکن وہ (مودی) ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں"۔ اس سوال پر کہ امریکی ارکان کانگریس اور قانون سازوں کی طرف سے دعوت دئیے جانے کی صورت میں آیا امریکی محکمہ خارجہ کسی انفرادی شخص کو ویزا جاری کرسکتا ہے۔ مسز نولینڈ نے جواب دیا کہ "ہر ویزا درخواست اس کی خوبیوں اور امریکی قانون کے تناظر میں دیکھی جاتی ہے،۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک امریکی ارکان کانگریس کے وفد کے دورہ گجرات کا تعلق ہے اس قسم کے دوروں کا مقصد تجارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مستحکم بنا نا ہوتا ہے۔

No change in Modi visa issue: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں