Zardari seeks report on molested women in Libya
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے لیبیا میں پاکستانی نژاد خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاع پر رپورٹ طلب کی ہے۔ ژنہوا کی اطلاع کے مطابق کارکن جو دونوں بہنیں ہیں غزہ کو روانہ ہونے والے امدادی قافلے میں شامل تھیں جو اسرائیل کی ناکہ بندی کو ختم کرنے کی کوشش کرنا چاہتا تھا۔ صدر زرداری نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کی اور متعلقہ وزارت سے رپورٹ طلب کی ہے۔ زرداری کے ترجمان فرحت اﷲ بابرنے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ زرداری، متاثرہ خواتین کو راحت فراہم کرنے کے تعلق سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ خواتین کا منگل کو اس وقت اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ اپنے مرد ساتھیوں کے ساتھ جارہی تھیں۔ لیبیا کے نائب وزیراعظم عود البراسی نے جنہوں نے ہاسپٹل میں خواتین سے ملاقات کی کہاکہ خواتین برطانیہ واپس ہونے کا فیصلہ کرنے کے بعد لیبیا میں بن غازی ایرپورٹ جارہی تھیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں