شمال مغربی پاکستان میں بم دھماکہ - 2 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

شمال مغربی پاکستان میں بم دھماکہ - 2 ہلاک

پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی صوبہ میں ہوئے بم دھماکہ میں 2 افراد ہلاک اور سابق صوبائی رکن اسمبلی کے بشمول دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے بموجب ضلع بنوںکے ولینور علاقہ میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی عدنان وزیر جو کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائد ہیں، کی موٹر سائیکل کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ کیا گیا۔ وزیر جو 11مئی کو منعقد شدنی انتخابات میں ایک امیدوار ہیں اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ ایک انتخابی ریالی میں شرکت کیلئے جارہے تھپے۔ بچاؤ ٹیمیں اور پولیس نے زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں 2افراد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ عہدیداروں نے بتایاکہ وزیر کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ پولیس عہدیداروں نے بتایاکہ دھماکو آلہ کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا گیا ہے۔ کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان نے انتخابی مہم کے دوران اے این پی اور پاکستان پیپلز پارٹی پر حملہ کی دھمکی دی تھی۔ انتہا پسندوں نے پولیس کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ ان سیاسی جماعتوں کی انتخابی ریالیوں میں شرکت سے گریز کرے۔ عدنان وزیر اس سے پہلے اے این پی میں شامل تھے، لیکن موجود انتخابات میں وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اﷲ احسان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدنان وزیر کا تعلق نیشنل پارٹی سے تھا اس لئے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

Blast in northwest Pakistan kills two

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں