امن کے بغیر ترقی کی باتیں بےفیض - چینی صدر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-08

امن کے بغیر ترقی کی باتیں بےفیض - چینی صدر

چین کے صدر ژی جن پنگ نے آج یہ عہد کیا کہ تبدیلی اور پرامن ترقی ان کے ملک کی معاشی ترقی اور اس کی سرحدوں کے اندر اور اس سے بعید پائیدار شرح نمو کو تقویت پہنچائی گی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے مستقبل کیلئے امن جز لاینفک ہے۔ ژی نے بزنسں اور سیاسی قائدین سے کہاکہ تنازعات کے حل کیلئے سفارت کاری اور مذاکرات کے حل کی اجازت دیں۔ ایشیاء کیلئے ترقی ہنوز سرفہرست سوال ہے۔ ترقی کئی مسائل اور تصادموں کے حل کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں چین کے نئے صدر ژی جن پنگ نے آج انتباہ دیا ہے کہ کسی بھی ملک کو خطہ میں امن کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ پنگ نے اتوار کو چین علاقائی کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرے گا۔ صدر ژی جن پنگ نے یہ بات بواؤ شہر میں ایک تجارتی فورم کے دوران علاقائی سیاسی و تجارتی قائدین سے خطاب کے دوران کہی۔ سوئزر لینڈ میں منعقد کئے جانے والے ورلڈ اکنامک فورم کی طرز پر بنا بواؤ فورم عالمی سطح پر بااثر شخصیات کا ایک سالانہ اجتماع ہے، جس میں عالمی سیاست اور اقتصادیات سے متعلقہ امور پر نظریات پیش کئے جاتے ہیں۔ بواؤ فورم کے دوران چینی صدر نے اپنے تازہ بیان میں یہ واضح نہیں کیاکہ وہ شمالی کوریا پر تنقید کررہے ہیں یا امریکہ پر۔ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ جامع اور معاون سلامتی کے نظریے کی وکالت کرے۔ جس سے عالمی گاؤں (گلوبل ولیج) مشترکہ ترقی کا مقام بنے ناکہ ایسا مقام جہاں شمشیر زن ایک دوسرے سے لڑرہے ہوں اور کسی کو بھی یہ اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ وہ ذاتی مفاد کیلئے علاقے یا دنیا کو بحران سے دوچار کردے۔

Without peace, there is no need to talk about development - Chinese President.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں