راہل گاندھی کا وزیراعظم کی حیثیت سے کسی بھی وقت خیر مقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

راہل گاندھی کا وزیراعظم کی حیثیت سے کسی بھی وقت خیر مقدم

ایسے وقت جب کہ 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی جانب سے پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کو وزارت عظمی کے امیدوار کی حیثیت سے پیش کئے جانے کی قیاس آرائیاں گرم ہیں، وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہاکہ ان کا وزیراعظم کی حیثیت سے کسی بھی وقت خیرمقدم کیا جائے گا۔ راشٹرا پتی بھون میں پدما ایوارڈز عطا کئے جانے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران ان سے راہول کو وزیر اعظم بنانے کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا جس پر منموہن سنگھ نے کہا "اوہ کیوں نہیں، کسی بھی دن (انہیں وزیراعظم بنانے کا خیرمقدم کیا جائے گا)۔" وزیراعظم نے آئی سی سی کے اجلاس میں راہول کی تقریر کو بہترین قراردیا۔ انہوں نے تیسری معیاد کیلئے خود کو وزیراعظم بننے کا امکان مسترد تو نہیں کیا لیکن کہا کہ ایسا سوال محض مفروضہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا عہدہ حاصل کرنے کی بات محض قیاس آرائی پر مبنی ہے کیونکہ ہم نے تو ابھی دوسری معیاد بھی مکمل نہیں کی ہے۔ تاہم وزیراعظم نے مزید اتنا کہ کر اس معاملہ کو کھلا رکھا کہ میں اسے امکان سے بعید قرار نہیں دیتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کل ہندوستان صنعت کی کانفیڈریشن (سی آئی آئی) کے اجلاس میں راہول گاندھی نے کہا تھا کہ ان کے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال بے معنی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ کانگریس کے کارکنوں اور اے آئی سی سی کے عہدیداروں کے ساتھ اپنے حالیہ ربط ضبط میں گاندھی نے کہاکہ ان کی پہلی اور اہم ترین ترجیح تنظیم کو مستحکم کرنا ہے۔ حکومت میں اقتدار کے دو مراکز ہونے کی بات کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ ین کہاکہ ایک غیر ضروری معاملے پر خوہ مخواہ کی بحث چل رہی ہے۔ ان سے اقتدار دہرے مراکز سے متعلق سوال کیا گیا تو ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہاکہ یہ اقتدار کے دو مراکز میڈیا کی تخلیق ہیں۔ یہ غیر ضروری بحث ہے۔

Will welcome Rahul Gandhi as PM anytime: Manmohan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں