انتخابات سے قبل اقلیتوں کے لیے 15 نکاتی پروگرام پر عمل کا جائزہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

انتخابات سے قبل اقلیتوں کے لیے 15 نکاتی پروگرام پر عمل کا جائزہ

آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل اقلیتوں کیلئے 15 نکاتی پروگرام پر عمل آوری کی کوشش کے طورپر مرکزی وزیر اقلیتی امور مسٹر کے رحمن خان نے آج سرکاری محکموں سے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں اپنی پروگریس رپورٹس کو زمینی حقائق کے مطابق بنائیں اور اب تک حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کی تشہیر کریں۔ انہوں نے اقلیتوں کیلئے 15 نکاتی پروگرام پر عمل آوری کرنے والی 16وزارتوں اور محکمہ جات سے کہاکہ وہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ اس پروگرام کے مفادات حقیقی اور مستحق آبادی تک پہنچیں۔ مرکزی حکومت کے محکمہ جات اور مختلف وزارتوں کے نوڈل آفیسروں کے اجلاس کے موقع پر مسٹر رحمن خان نے کہاکہ جو حکام وزیراعظم کے 15 نکاتی پروگرام پر عمل آوری کررہے ہیں انہیں لازمی نگرانی کرتے ہوئے یہ بات یقینی بنانی چاہئے کہ اس پروگرام کے مفادات اقلیتوں کے حقیقی اور مستحق افراد تک پہونچے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ مسٹر خان نے کہاکہ اس پروگرام پر عمل کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے پروگرام پر عمل آوری میں پیشرفت کی جو رپورٹس تیار کی جای ہیں ان کا زمینی حقائق کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ متعلقہ ایجنسیوں کی سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے آپس میں تعاون پر زور دیا ہے کہ اور کہاکہ متعلقہ وزارتوں کو سہ ماہی رپورٹس بروقت پیش کرنی چاہئے اور اپنی رائے سے آگاہ کرنا چاہئے تاکہ ان کا میابیوں کی تشہیر کی جاسکے اور عوام میں شعور بیدار کیا جاسکے۔ اجلاس میں تعلیم، معاشی خدمات، روزگار، ہاوزنگ اور فرقہ وارانہ تشدد بنانے والے تشدد کو ٹالنے جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Shri K. Rahman Khan Reviews Implementation of Pm’s 15 Point Programme - Ensure Share of Minorities Reaches Targeted Section of the Society

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں