بدعنوان سیاستداں لوک پال بل کی منظوری میں رکاوٹ - اناہزارے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-02

بدعنوان سیاستداں لوک پال بل کی منظوری میں رکاوٹ - اناہزارے

بدعنوان سیاست داں پارلیمنٹ میں لوک پال بل کی منظوری کی اجازت کبھی نہیں دیں گے۔ مخالف رشوت جہد کار انا ہزارے نے عوام سے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں صاف ستھرے امیج کے حامل نمائندوںکو منتخب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ہزارے نے کہاکہ سیاست دانوں کو عوام کی خدمت کیلئے منتخب کیا جاتا ہے لیکن وہ جیسے ہی پارلیمنت اور ریاستی اسمبلیوں میں داخل ہوتے ہیں چوروں کا رول ادا کرتے ہیں اور عوام کی دولت لوٹ لیتے ہیں۔ ہزارے نے جن کی جن تنتر یاترا کل شام جالندھر کو پہنچی عوام سے اپیل کی کہ وہ صاف ستھرے امیج کے حامل سیاست دانوں کو ووٹ دیں جو ان پر حکمرانی کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کرسکیں۔ عام انتخابات میں جو آئندہ سال منعقدہ شدنی ہیں، سماجی جہدکار نے کہاکہ 163 ارکان اور 15 وزراء موجودہ پارلیمنٹ میں داغدار ہیں۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ یہ سمجھیں کہ آیا ان کی ترجیح اپنے داغ دھونے کی کوشش ہوگی یا آپ کی خدمت کرنے کی کوشش ہوگی۔ لوک پال بل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہزارے نے کہاکہ جن لوک پال بل ہندوستان کو کرپشن سے آزاد کرنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ یہی وجہہ ہے کہ بدعنوان سیاست داں اس کو پارلیمنٹ میں منظوری کی اجازت نہیں دیں گے۔ اب آپ کو اٹھ کھڑے ہونا ہوگا اور انہیں آپ کو مزید دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دینا ہوگا۔ ہزارے نے کہاکہ وہ تحریک کے مستقبل کے لائحہ عمل کو مدون کرنے کیلئے 5مہینہ بعد دہلی میں ایک جن سنسد طلب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جن سنسد میں سماج کے تمام طبقات کے نمائندے ہوں گے۔ منتخب نمائندوں کی باز طلبی کا حق، آئندہ لوک سبھا انتخابات میں تحریک کے رول جیسے کئی اہم مسائل ان کی یاترا کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جن سنسد کا بنیادی یونٹ موضع ہے۔

Vote out corrupt politicians: Anna Hazare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں