ایم۔ایف۔فاروقی سکریٹری محکمہ ٹیلی کام کے عہدہ پر فائز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-02

ایم۔ایف۔فاروقی سکریٹری محکمہ ٹیلی کام کے عہدہ پر فائز

ایم اے فاروقی نے جو 1978ء کے آئی اے ایس بیاچ اور ٹاملناڈو کیڈر سے تعلق رکھتے ہیںآج معتمد محکمہ ٹیلی کام کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس عہدہ پر فائز ہونے سے قبل فاروقی محکمہ بھاری صنعتوں کے سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل وہ وزارت ماحولیاتی و جنگلات میں اسپیشل سکریٹری رہے تھے۔ انہوں نے فزکس اور بزنس اڈمنسٹریشن دونوں میں پی جی کیا ہے۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ پرنسپال سکریٹری حکومت ٹاملناڈو(محکمہ صنعت) کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔ وہ مرکزی وزارت فینانس کے محکمہ معاشی امور میں جوائنٹ سکریٹری بھی رہے۔ 1990ء کے دہے کے دوران انہوں نے جدہ (سعودی عرب) میں ہندوستان کے قونصل جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ، چینائی میٹرو پولٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے چیف ایکزیکٹیو اور رکن سکریٹری بھی رہے۔

MF Farooqui becomes new Secretary, Department of Telecom

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں