شاردا گروپ چیرمین سدپتو سین - 14 دن کی پولیس حراست میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-26

شاردا گروپ چیرمین سدپتو سین - 14 دن کی پولیس حراست میں

شاردا گروپ کے گرفتارچیئر مین سدپتو سین کو آج جمعرات کے روز کولکتہ کی ایک عدالت نے 14 دن کیلئے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ سدپتو کے ساتھ کمپنی کی نمبر دو پوزیشن کی ڈائریکٹر دیب جانی مکھرجی اور جھارکھنڈ کے انچارج اروند سنگھ چوہان کو بھی منگل کو سری نگر کے گاردبل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سبھی کو 14 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا ہے۔ ان پر تعزیرات ہند کی دفعات 420,406 اور 506 کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ اگر سدپتو سین چاہیں تو پوچھ گچھ کے دوران ان کا وکیل موجود رہ سکتا ہے۔ عدالت نے بدھان نگر پولیس کمشنریٹ کو حکم دیا کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اپنی حدود میں ان تینوں کے خلاف زیر التوا معاملوں کی پوری تفصیل فراہم کرے۔ کورٹ میں ان کی پیشی کے دوران کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں نے عدالت کے باہر ہنگامہ کیا۔ پولیس سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی۔ بدھان نگر میں سب ڈویژنل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر جہاں سدپتو سین اور دیگر کو پیش کیا گیا، یوتھ کانگریس کے سینکڑوں ورکروں نے مظاہرہ کرکے مطالبہ کیا کہ انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ مظاہرین نے جو اپنے ہاتھوں میں مختلف طرح کے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور نعرہ بازی کررہے تھے، ممتا حکومت پر شاردا گروپ کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام لگایا اور مطالبہ کیاکہ جن ترنمول ممبران پارلیمنٹ کے نام اس گھوٹالے میں اچھل رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بہرحال پولیس نے حرکت میں آکر یوتھ کانگریس مظاہرین کو ہٹایا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یوتھ کانگریس نے الزام لگایا کہ اس کے پرامن احتجاج کو ختم کرانے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ سدپتو کی پیشی کے دوران عدالت کے احاطے میں پولیس اور ریف کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔

sharda group chief Sudipto Sen - 14 days police custody

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں