سعودی عرب کی لیبر پالیسی پر جمعیت العلما ہند کی نمائندگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-28

سعودی عرب کی لیبر پالیسی پر جمعیت العلما ہند کی نمائندگی

جنرل سکریٹری کل ہند سنی جمعیۃ العلماء مولانا شیخ ابوبکر احمد نے یہاں اعلیٰ سعودی عہدیداروں سے ملاقات کرکے سعودی عرب کی نئی لیبر پالیسی کے سبب ہندوستانی ورکرس کے مستقبل پر پڑنے والے اثرات پر اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کیا۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ سعودی عرب میں نطاقۃقانون کے تحت سعودی کمپنیوں کیلئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ملازمتوں کا کم ازکم 10فیصد حصہ سعودی شہریوں کیلئے محفوظ کردیں۔ مولانا احمد نے سعودی عرب کے نائب وزیر لیبر ندیم الحق ابانی اور ڈائرکٹر امور لیبر احمد حمیدان سے حال ہی میں ملاقات کی اور ہند۔ سعودی عرب دیرینہ تعلقات و نیز سعودی عرب کی تعمیر میں ہندوستانی برادری کے رول کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے ایسے ہندوستانی ورکرس کو مزْد وقت دینے کی مانگ کی جو کسی اسپانسر کے تحت کام نہیں کررہے ہیںتاکہ وہ (ورکرس) اپنے موقف کی تصحیح کرلیں اورطریقہ کار کو آسان بنالیں تاکہ اپنے پیشوں میں تبدیلی لاسکیں۔ عرب نیوز نے آج یہ اطلاع دی۔ حمیدان نے کہاکہ نطاقۃ پروگرام سے ہندوستانیوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ مولانا احمد نے حمیدان سے یہ بھی خواہش کی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے ورکرس "حروب" کی مدد کریں جو اپنے اسپانسرس سے بھاگ رہے ہیں تاکہ وہ (ورکرس) معافی کی جاریہ مدت کے دوران سعودی عرب سے چلے جاسکیں یا پھر سعودی عرب یا کسی اور ملک میں نئے جابس تلاش کرسکیں۔ نائب وزیر لیبر نے مولانا احمد کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کے دوستانہ تصفیہ کیلئے اپنے سینئر یعنی سعودی وزیر لیبر سے خواہش کریں گے۔ شیخ ابوبکر احمد نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران پرنسل خالد الفیصل سے بھی ملاقات کی۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ سعودی عرب میں لگ بھگ 18 لاکھ ہندوستانی تارکین وطن برسرخدمت ہیں جن میں سے قابل لحاظ تعداد لیبرس کی ہے۔

Saudi Arabia's labor policy - Jamiat Ulama Hind represents

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں