چین کی دراندانی مقامی مسئلہ - وزیر اعظم منموہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-28

چین کی دراندانی مقامی مسئلہ - وزیر اعظم منموہن سنگھ

وزیراعظم منموہن سنگھ نے چین کی ہندوستانی علاقہ میں دراندازی و فوجی کیمپ قائم کرنے کے مسئلہ پر آج اپنی خاموشی توڑ تے ہوئے کہاکہ یہ ایک "مقامی مسئلہ" ہے اور یقین ظاہر کیا کہ اسے بات چیت کے ذریعہ حل کرلیا جائے گا۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران جب وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ کیا اس مسئلہ کو حل کرنے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ ہے؟ سنگھ نے کہا "ہاں، ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے۔ ہم صورتحال کو بگاڑ نا نہیں چاہتے، ہمارا ماننا ہے کہ اس مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرلیا جاسکتاہے"۔ وزیراعظم راشٹرا پتی بھون میں دفاعی محکمہ کی ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ چین کی فوج کا ایک طاقتور پلاٹون 15اپریل کو لداخ کے دولت بیک اولڈی (ڈی بی او) میں تقریباً 19 کیلو میٹر اندر تک گھس آیا اور اپنے خیمے نصب کردئیے۔ حکومت نے چین کے قبضہ کی توثیق کرتے ہوئے کل ہی کہاکہ چین کے سپاہیوں نے لداخ کے علاقہ میں 19 کیلومیٹر اندر تک گھس کر خیمے نصب کردئیے۔ فوج نے اپنی معلومات حکومت کو پہنچادی ہیں اور چین سے متعلق گروپ اور قومی سلامتی مشیر صورتحال کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فوج نے مسئلہ حل کرنے حکومت کو کئی تجاویز پیش کیں جن میں فوجی کارروائی کی تجویز بھی شامل ہے۔

Chinese incursion a localized problem, can be resolved: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں