ملک کی 52 شخصیات پدم ایوارڈ سے سرفراز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

ملک کی 52 شخصیات پدم ایوارڈ سے سرفراز

راشٹرا پتی بھون میں آج ایک تقریب میں صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے 52 ہستیوں کو پدم ایوارڈ سے سرفراز کیا جن میں ممتاز سائنسداں پروفیسر یشپال، کرکٹ کھلاڑی راہول دراویڈ، فلمساز ڈی راما نائیڈو، سنسر بورڈ کی سابق سربراہ شرمیلا ٹیگور، اداکارہ سری دیوی، کارٹونسٹ باپو، فٹنس ایکسپرٹ وندنالتھرا اور شاعر سریندر شرما شامل ہیں۔ دو افراد بین الاقوامی شہرت یافتہ مجسمہ ساز رگھو ناتھ مہارا پاتر اور سائنسداں پشیپال کو پدم وی بھوش ایوارڈ، راہول دراویڈ، سابق سرکاری افسر ہیمندر پنور، فلمساز ڈی راما نائیڈو، سائنسداں وجئے کمار سارس دت، سائنسداں اشوک سنگھ، سرکردہ اداکارہ شرمیلا ٹیگوراور صنعتکار آرتیاگ راجن سمیت 10افراد کو پدم بھوش ایوارڈ سے نواز اگیا۔ اس تقریب میں نائب صدر محمد حامد انصاری، وزیراعظم منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ گرشرن کور اور وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے ، وزیر مملکت برائے امور داخلہ آر پی این سنگھ، وزیر فینانس پی چدمبرم سمیت متعدد مرکزی وزراء اور محکمہ داخلہ کے سکریٹری آر کے سنگھ نے بھی شرکت کی۔ کل ملاکر 40 افراد کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں ماہر تعلیم این ویتا ابی، ریڈیولوجسٹ سدرشن اگروال، ادیب محمد شرف عالم، سالک لکھنوی، صنعت کار ہیمندر پرساد بروا، ایس کے ایم، میلانند اور راج شری پتی اور ہندی فلموں کی اداکارہ سری دیوی کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں شامل دیگر نام آرٹسٹ سوامی سی سی دی بھارتی، وی جے شری، ایس لکشمن نارائن بابو، برہم دیورام پنڈت،آر ناگیشور راؤ، سریش تلوالکر اور ڈاکٹر دیپک بھاسکر پاٹھک، مودوندی رام کرشنا راجو، سی وینکٹ رام، فلمساز آر مادھون نائر اور دو اسپو رٹس پرسن نگن گوم، ونگکو سنگھ اور بجرنگ لال ٹھکر ہیں۔ ان میں سے تین ایوارڈ یافتگان سماجی کارکن رام کرشن، اردو کے ممتاز شاعر اور اہم سیاسی کارکن سالک لکھنوی اور ماہر تعلیم منجو بھرت رام کو یہ ایوارڈ بعد از مرگ دیا گیا۔

Prez Gives Padma Awards To 52 Including Sharmila Tagore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں