مشرف کے پرچہ نامزدگی مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

مشرف کے پرچہ نامزدگی مسترد

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں قومی اسمبلی کے ایک حلقہ سے آج پرویز مشرف کے پرچہ جات نامزدگی مسترد کرئیے گئے ہیں۔ رٹرننگ آفیسر محمد سلیم نے پرچہ جات اس بنیاد پر مسترد کردئیے کہ ان پر مشرف کے دستخط اُن کے قومی شناختی کارڈ پر ثبت دستخط کے مماثل نہیں ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ جاوید قصوری نامی ایک وکیل نے بھی مشرف کی امیدواری پر اس بنیادپر اعتراض کیا ہے کہ سابق صدر نے ملک کے دستور کی دفعات 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان دفعات میں بصراحت کہا گیا ہے کہ امیدواروں کا باکردار اور اچھے عادات و اطوار کا حامل ہونا ضروری ہے۔ اسی دوران سید طارق علی نامی ایک شخص نے اسلام آباد میں ایک اور پارلیمانی حلقہ سے مشرف کے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال پر اعتراض کیا ہے۔اسی دوران ظفر اﷲنامی ایک وکیل نے پاکستان مسلم لیگ۔ این کی طرف سے ایک درخواست الیکشن کمیشن میں داخل کی ہے اور مانگ کی ہے کہ مشرف کو اس بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نا اہل قرار دیا جائے کہ وہ (مشرف) 4مقدمات میں ملزم ہیں۔ ان میں سے ایک مقدمہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق ہے اور دوسرا 2006ء میں فوجی کارروائی میں بلوچ لیڈر اکبر بگٹی کی ہلاکت سے متعلق ہے۔

Pervez Musharraf nomination papers rejected

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں