انتخابات اصلاحات میں رکاوٹ نہیں - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-18

انتخابات اصلاحات میں رکاوٹ نہیں - چدمبرم

ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے مالیاتی تحفظ میں مشغولیت اور ملک میں بچتوں کو برقرار رکھنے کا کوئی بھی اقدام وحشت انگیز گمراہی ہوگا۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج یہ بات کہی۔ انہوںنے کہاکہ ہم مستقل طورپر یہ سن رہے ہیں کہ صنعتی ممالک مالیاتی تحفظ میں مشغول ہیں اور ملک میں بچتوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملک میں بچتوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ صنعتی ملک کی حکومتیں توسیع شدہ پروگراموں کیلئے مالیہ فراہم کرسکیں۔ اس سمت میں کوئی بھی اقدام وحشت انگیز گمراہی ہوگا۔ اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ مالیاتی روڈ میاپ کی ترسیل عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انتخاب ایندھن کی قیمت کی ہم آہنگیوں کے بشمول اصلاحات انجام دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ یہاں سٹی گروپ کی زیر میزبانی ایک انوسٹر میٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جبکہ مالیاتی خسارے میں ہرسال 60بنیادی پوائنٹس کی تخفیف ہوگی۔ جاریہ اکاونٹ خسارہ کو برآمدات میں اضافہ کے ذریعہ کم کیا جائے گا۔ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اپنے شمالی امریکہ کے دورہ کے دوسرے مرحلہ پر وزیر فینانس پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے پاس یہ ضمانت دینے کیلئے تمام خوبیاں موجود ہیں کہ بیرونی سرمایہ کاری کا تحفظ کیا جائے گا۔ عالمی معیشت کیلئے مشرقی ہم آہنگی میں اضافہ پر ہارورڈ یونیورسٹی میں طلبہ اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہندوستان کے پاس تمام خوبیاں موجود ہیں کہ سرمایہ کاروں کو ضمانت فراہم کرسکیں کہ ان کی سرمایہ کاری کا تحفظ کیا جائے گا۔

Polls not a hitch for reforms: Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں