نظام حیدرآباد کا نایاپ گلابی ہیرا - 39 ملین ڈالر میں فروخت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-18

نظام حیدرآباد کا نایاپ گلابی ہیرا - 39 ملین ڈالر میں فروخت

جنوبی ہندوستان میں گولکنڈہ کی کان سے دستیاب ایک غیر معمولی 34کیرٹ کا ہیرا جو کبھی دنیا کے متمول ترین شخص حیدرآباد کے آخری نظام کی ملکیت تھی، یہاںایک ہراج میں 39ملین امریکن ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا۔ نیلامی کے منتظمین نے بتایاکہ پرنسی نامی اس ہیرے کو نیویارک کے ایک گمنام شخص نے فون پر بولی دے کر خریدا ہے۔ یہ ہیرا دنیا کے سب سے بڑے گلابی ہیروں میں سے ایک ہے۔ 34.65 کیرٹ اس ہیرے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کو جنوبی ہندوستان کے تاریخی گولکنڈہ کان سے نکالا گیا تھا اور یہ حیدرآباد کے شاہی خادندان کی ملکیت ہے۔ خیال رہے کہ برصغیر میں مغلوں کے دور حکومت میں حیدرآباد کا شمار امیر ترین ریاستوں میں ہوتا تھا۔ نیویارک کے کرسٹی جیولری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ راہول نے کہاکہ پرنسی سے حیدرآباد کے نظام اور بڑودا کی مہارانی سیتا دیوی کے نام وابستہ ہیں۔

Nizam's pink diamond smashes records, sells for 50 million dollar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں