کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-12

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری

ریاست اسمبلی انتخابات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری
نامزدگی کاغذات داخل کرنے کا سلسلہ شروع، اہم لیڈرپیر کے دن نامزدگیا ں داخل کریں گے۔

ریاست میں 5مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے آج نوٹیفیکیشن جاری کئے جانے کے بعد انتخابی عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا، آج متعدد اراکین اسمبلی نے جن میں بی جے پی وزیر ورتور پرکاش شامل ہیں ، کاغذات نامزدگی داخل کی ہے۔ نامزدگی کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ 17اپریل ہے، 18اپریل کو کاغذات کی جانچ ہوگی اور نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 20اپریل ہے، اہم سیاسی پارٹیوں بی جے پی، ، کانگریس، جے ڈی ایس نے باالترتیب 122,177,175سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ان کے علاوہ سابق وزیر اعلی بی ایس یڈیورپا کی ،کے جے پی نے 143اور شری راملو کی بی ایس آر کانگریس نے 124سیٹوں کا اعلان کیا ہے۔ چند معاملات کو چھوڑ کر بی جے پی کانگریس اور جے ڈی ایس نے موجودہ اراکین اسمبلی کی اکثریت کو ٹکٹ دئے ہیں۔ بی جے پی کے 30سے زائد اراکین اسمبلی دوسری پارٹیوںمیں شامل ہوچکے ہیں ، جن میں زیادہ تر کے جے پی میں شامل ہوئے ہیں، کانگریس سیٹوں کے لیے کئی خواہشمندوں کی طرف سے سرگرم کوششیں چل رہی ہیں، جس کے سبب کانگریس کو بقیہ 47سیٹوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب کرنا سخت مشکل ہورہا ہے۔ان خواہشمندوں میں سینئر لیڈران ایم ملکا ارجن کھرگے، این دھرم سنگھ کے بیٹے اور کے ایچ منی اپا کی بیٹی شامل ہیں۔تمام کی نظریں بی جے پی پر ہی ہیں کہ آیا پارٹی داغدار وزراء کٹا سبرامنیا نائیڈو ، وائی سمپنگی، کرشنا شٹی کو ٹکٹ دے گی یا نہیں، یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ آیا جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی ریوننا کی اہلیہ بھوانی انتخابات لڑیں گی یا نہیں ، ریاست بی جے پی لیڈروں کو جو حکومت مخالف لہر سے پریشان ہیں، سینئر بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی کی آمد سے حوصلہ ملا ہے، ارون جیٹلی راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں۔ انہوں نے 2008کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو کامیابی دلانے کے لیے حکمت عملی وضع کی تھی، اور بی جے پی نے اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور جنوب میں پارٹی کی اولین حکومت قائم کی، اسمبلی انتخابات لڑنے والے اہم لیڈروں میں وزیر اعلی جگدیش شٹر ، نائب وزیر اعلی آر اشوک ، کے ایس ایشورپا، اور سابق وزارء اعلی ،بی ایس یڈیورپا اور ایچ ڈی کمارسوامی شامل ہیں۔ا
نجومیوں کی طرف رخ : نوٹیفیکشن جاری کئے جانے کے بعد نامزدگی کاغذات داخل کرنے کے لیے نجومیوں سے مشورہ کرنا شروع کیا ہے، اور پیر کے دن وقت طئے کیا ہے ، اگادی تہوار گذرنے کے بعد 15اپریل کو ریاست کے اہم لیڈران نامزدگیا ں داخل کریں گے۔ نجومیوں کے مطابق پیر کا دن موزوں ہے، اور اس دن کوئی بھی کام شروع کیا گیا تو کامیابی ضرور ملے گی، پیر کے دن بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا ، سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی ، ان کی اہلیہ انیتا کمارسوامی ، کانگریس لیڈر ڈی کے شیواکمار ، بی ایس آر کانگریس صدر سری راملو، سابق وزیر پی جی آر سندھیانامزد گی کا غذات داخل کرنے کے لیے تیار ہیں۔5مئی کو صبح 7 بجے تا شام 5 بجے پولنگ ہوگی ، اور 8مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، ووٹوں کی کل تعداد 4.18کروڑ ہے، جن میں 2.13کروڑ مرد، اور 2.40کروڑ خواتین شامل ہیں، پولنگ کے لیے تین تا چار دنوں تک گھر گھر پہنچ کر ایلکشن کمیشن کے اہلکار اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان ووٹر پرچیاں تقسیم کریں گے۔پولنگ بوتھوں کی تعداد 50,446ہے، ایلکشن ہیلپ لائن نمبر 1950ہے۔

Poll notification for Karnataka Assembly elections issued

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں