پچاس پاکستانی نوجوانوں کے وفد کا دورہ ہندوستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-02

پچاس پاکستانی نوجوانوں کے وفد کا دورہ ہندوستان

پاکستانی نوجوانوں کا ایک 50رکنی وفد عوام سے عوام رابطہ کے ذریعہ باہمی تعلقات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے کل 2 ہفتوں کیلئے ہندوستان کا دورہ کرے گا۔ اس دورہ کا اہتمام اسلام آباد کریسنٹ لائنس کلب، ڈیولپمنٹ کمیونی کیشن نٹ ورک پاکستان، جاگو نوجوان نامی تنظیم اور لیو کلبس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ دیوکا۔ پاکستان کے ڈائرکٹر منیر احمد نے کہا بتایا کہ یہ وفد دہلی، لکھنو، آگرہ، جے پور، اجمیر اور سکھر کا دورہ کرے گا۔ ہندوستان میں اس وفد کی میزبانی لائن کلب کے مقامی چیاپٹرس کی جانب سے کی جائے گی۔ یہ وفد تہذیبی اور نوجوانوں سے متعلق امور کے تبادلے کیلئے ہندوستانی نوجوانوں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ مختلف مقامات کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ وفد لائنس کلب کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اجتماعات میں شرکت کرے گا۔

A 50-member Pakistani youth peace delegation to visit india tomorrow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں