پاکستان امریکی آئی۔ایس۔اے۔ایف سے تعاون کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-02

پاکستان امریکی آئی۔ایس۔اے۔ایف سے تعاون کا خواہاں

پاکستانی فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سرزمین پاک پر سرحد پار افغان علاقوں سے حملوں کو روکنے میں امریکہ زیر قیادت بین الاقوامی سکیورٹی اسسٹنٹس فورس( آئی ایس اے ایف) سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ ان حملوں کے سبب کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئی ایس اے ایف کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد پہلی بار اسلام آباد دورہ پر آئے ہوئے تھے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ان کے ساتھ بات چیت کے دوران سرحد پار افغان علاقوں سے حملوں کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ پاکستانی افواج نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ دونوں جنرلوں کے درمیان ملاقات اور بات چیت روالپنڈی میں ہوئی جس کا مقصد آپسی فوجی تعاون اور علاقائی استحکام ہے۔ کیانی نے بات چیت کے دوران پاک۔ افغان سرحدی علاقوں میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا اوراسی دوران ان سے سرحد پار سے حملے روکنے میں تعاون کی درخواست کی۔

Kayani seeks ISAF help to stop cross-border raids

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں