بےنظیر بھٹو قتل کیس - مشرف کی ضمانت منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-25

بےنظیر بھٹو قتل کیس - مشرف کی ضمانت منسوخ

پاکستان کی ایک عدالت نے پرویز مشرف کو دی گئی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے۔ سابق فوجی سربراہ کی 2007ء میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمہ میں ضمانت منسوخ کردی گئی ہے جو اس وقت اپنے فارم ہاوز میں زیر حراست ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی روالپنڈی بنچ نے مشرف کے وکیل سلمان صفدر کی درخواست مسترد کردی جس میں انہوں نے عبوری ضمانت میں توسیع دینے کی خواہش کی تھی۔ وکیل نے عدالت کے فیصلہ کے خلاف اعتراض بھی دائر کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا۔ 69 سالہ سابق صدر کو 17اپریل کو ایک ہفتہ کیلئے عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ قانون ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مشرف کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔ مشرف پر الزام ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کو خاطر خواہ سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے جو جلاوطنی سے پاکستان لوٹی تھیں۔ دسمبر 2007ء میں روالپنڈی کی ایک انتخابی ریالی میں خودکش بمبار کے حملہ میں وہ ہلاک ہوگئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے کل وقافی تحقیقاتی ایجنسی کو قتل کیس کی تحقیقات میں مشرف کو بھی شامل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سابق فوجی سربراہ کی گذشتہ ہفتہ اُس وقت گرفتاری عمل میں آئی تھی جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2007ء کی ایمرجنسی کے دوران 60 ججوں کو محروس کرنے سے متعلق مقدمہ میں ان کی ضمانت واپس لے لی۔ انہیں ان کے فام ہاوز میں رکھا گیا ہے۔

Pak court cancels Musharraf's bail in Bhutto murder case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں