جنگجویانہ رویہ ترک کرنے شمالی کوریا سے اوباما کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-13

جنگجویانہ رویہ ترک کرنے شمالی کوریا سے اوباما کا مطالبہ

امریکی صدر بارک اوباما نے شمالی کوریا سے کہاکہ وہ جنگ بازانہ رویہ ترک کردے اور بین الاقوامی برادری کے بنیادی اصولوں پر عمل کرے۔ صدر اوباما نے کہاکہ شمالی کوریا کے جنگ بازانہ رویہ سے جزیرہ نما کوریا میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اس کشیدگی کو ختم کرنے شمالی کوریا جنگجویانہ طرز عمل ختم کردے۔ صدر اوباما نے اوول آفس میں کل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون سے ملاقات میں ان خیالات کااظہار کیا۔ صدر اوباما اور سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ شمالی کوریا کشیدگی ختم کرنے اپنے جنگجورویہ کو ترک کردے۔ دونوںقائدین نے کہاکہ شمالی کوریا کو چاہے کہ وہ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح بنیادی بین الاقوامی اقدار اور قواعد پر عمل کرے۔ شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق طرزعمل اختیار کرنا ہوگا۔ شمالی کوریا کو پوری دنیا کے سامنے صف آرا ہونے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ عالمی برادری کے ساتھ تصادم کی پالیسی ترک کرنا ہوگا۔ امریکہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کے پاس ایسے نیوکلئر ہتھیار ہیں جنہیں بالسٹک میزائل کے ذریعہ منتقل کیا جاسکتاہے۔ امریکہ، شمالی کوریا کے نیوکلئیر پروگرام پر گہری نظر رکھا ہوا ہے۔

Obama tells North Korea to end war talk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں