ممبئی پولیس کا غیر قانونی تعمیر کے لیے رشوت لینے کا ویڈیو ثبوت ریکارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-12

ممبئی پولیس کا غیر قانونی تعمیر کے لیے رشوت لینے کا ویڈیو ثبوت ریکارڈ

ایک قومی ٹی وی چینل پر ممبئی پولیس کے ملازمین کو کرلا علاقہ میں غیر قانونی تعمیر کیلئے رشوت حاصل کرتے ہوئے دکھائے جانے کے بعد 37ملازمین پولیس کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر ستیہ پال سنگھ نے اس حرکت کو شرمناک قرار دیا ہے۔ ستیہ پال سنگھ نے کرپٹ پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نہرونگر پولیس اسٹیشن کے 37 پولیس ملازمین بشمول آفس انچارج دھننجئے باگایا تکار کو معطل کردیا ہے۔ پولیس کمشنر نے کہاکہ اب ہم محکمہ جاتی کارروائی کررہے ہیں جس کے بعد بہت جلد قانونی کارروائی ہوگی۔ اس کارروائی کو خان نے 9 اور 26مارچ کے درمیان مختلف اوقات میں ریکارڈ کیا ہے تاہم سنگھ نے محسوس کیا کہ ملازمین پولیس کو رقم قبول کرنے کیلئے مائل کیا گیا ہے۔ سنگھ نے کہاکہ ویڈیو فوٹیج اور ویژولس کو دیکھنے سے ایسا محسوس کیا کہ ملازمین پولیس کو رقم وصول کرنے کی ترغیب دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن بیرو اس معاملہ کی تحقیقات کرے گا اگر کوئی پولیس عہدیدار اس طرح کی حرکتوںمیں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اسے نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ معطل شدہ بیشتر ملازمین پولیس کانسٹبل اور سب انسپکٹر و انسپکٹر درجہ سے اعلیٰ درجہ کا عہدہ رکھتے تھے۔ سنگھ نے مزید کہاکہ مزید ملازمین پولیس کو اسی طرح کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اسی دوران سماجی کارکن جس نے بدعنوان پولیس ملازمین کی سرگرمیوں کو بے نقاب کیا نے آج دعویٰ کیا کہ ایک اے سی بی عہدیدار آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں ان کے گھر واقع کرلا میں داخل ہوگیا اور تحقیقات کا بہانہ بنایا مگر اس کا اصل منشاء انہیں دھمکی دینا تھا۔ سماجی کارکن 47سالہ قاسم خان نے ممبئی پولیس کمشنر ستیہ پال سنگھ پر بھی تنقید کی جنہوں نے ریمارک کیا تھا کہ پولیس ملازمین کو رقم قبول کرنے کیلئے ترغیب دی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتا تھا کہ ان ملازمین کو بے نقاب کروں جو شہریوں کو لوٹتے ہیں اور میں اس طرح کے اقدام سے کوئی فائدہ اٹھانا نہیں چاہتا تھا۔

Mumbai cops caught taking bribes to allow illegal constructions, suspended

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں