حملے کے لیے سی پی ایم عام معافی مانگے - مغربی بنگال گورنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-12

حملے کے لیے سی پی ایم عام معافی مانگے - مغربی بنگال گورنر

مغربی بنگال کے گورنر ایم کے نارائن نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ریاست کے وزیر خزانہ امت مترا پر ’حملے، کو ’غیر متوقع، قرار دیا اور کہاکہ یہ "ہندوستان، کے جمہوری قدروں پر دھبہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ سخت سے سخت مذمت کئے جانے کے قابل ہے اور سی پی ایم پولیٹ بیورو کو عوامی طورپر معافی مانگنی چاہئے۔ گورنر نے ایک بیان میں یہاں کہا کہ قومی دارالحکومت میں وزیر اعلیٰ ، وزیر خزانہ اور مغربی بنگال کے دیگر سینئر وزراء پرساکت کردیناے والا منظم حملہ انتہائی بدبختانہ واقعہ ہے اور ملک کے جمہوری اقدار پر دھبہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری طریقے سے منتخب ہوئیں وزیراعلیٰ، وزیر خزانہ اور ان کے سینئر ساتھیوں پر اس طرح کا حملہ جدید ہندوستان کی تاریخ میں غیر متوقع ہے اور اتنا شدید ہے کہ سی پی ایم پولیٹ بیورو کو عوامی طورپر معافی مانگنی چاہئے۔ نارائن نے کہاکہ حملے کے ذمہ دار لوگوں نے جمہوری ڈھانچے میں کام کرنے کے اپنے حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ گورنر نے حکمراں ترنمول کانگریس اور اس ریاست میں دوسرے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب سی پی آئی ایم نے گورنر کے نارائن کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور وزیر خزانہ امت مترا پر حملے کیلئے عام معافی مانگنی چاہئے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی طرف سے سی پی ایم دفتروں پر حملے رکنے چاہئے۔ بایاں محاذ کے سربراہ بمان بوس نے کہاکہ میں نہیں جانتا کہ وہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ یہ واقعہ پہلے سے منصوبہ بند تھا وہ ایک تجربہ کار آئی پی ایس افسر رہ چکے ہیں۔

Bengal governor: Attack on Mamata "shocking", CPM politburo should issue public apology

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں