مودی صرف گجرات اور ٹی۔وی چینلوں تک ہی محدود ہیں - اکھیلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-02

مودی صرف گجرات اور ٹی۔وی چینلوں تک ہی محدود ہیں - اکھیلیش یادو

جلد الیکشن کی گہما گہمی کے درمیان اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا ماننا ہے کہ بی جے پی نریندر مودی کامحض ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے، سچائی یہ ہے کہ مودی صرف گجرات اور ٹیلی ویژن چینلوں تک ہی محدود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں مودی کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سماج ودای پارٹی کو بار بار سیکولر ہونے کا سرٹیفکٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ پارٹی نے ریاست میں سنگین سے سنگین حالات دیکھے ہیں اور فرقہ وارانہ فسادات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ان کی پارٹی کا مقابلہ کس سے ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ الگ الگ سیٹوں پر الیکشن میں عوام یو پی اے اور یوپی حکومت دونوں کے ہی کام کاج کا جائزہ لیں گے اور تب اپنا فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کے ذریعہ بھیجے گئے ترقیاتی منصوبوں کی کسی بھی تجویز کو بغیر تاخیر انہوں نے فوری طورپر ہری جھنڈی دے دی ہے۔ خواہ وہ رائے بریلی میں ایمس کی زمین کا معاملہ رہا ہو یا پھر سلطان پور میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ لگانے کا معاملہ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کو جواب دینا ہوگا اور ہم بھی اپنی جواب دہی سے بچ نہیں سکتے۔ ہماری ہی یہ پہلی سرکار ہے جس نے اتنے کم وقت میں اپنے منشور کو نافذ کیا ہے۔ اکھلیش نے پھر دوہرایا کہ سماج وادی پارٹی کسی بھی وقت الیکشن کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ عوام کے درمیان اپنے کام کو لے کر جائیں گے۔ بہرحال سماج وادی پارٹی کے یہ یورواج جانتے ہیں کہ بغیر منشور کو پورا کئے الیکشن میں جانا آسان نہیں ہوگا۔ یہی وجہہ ہے کہ وہ ایک کے بعد ایک کئے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن پارٹیوں کو بھی ان کی کارکردگی کیلئے ان کو کٹہرے میں کھڑے کرنے کا موقع نہیں چوک رہے ہیں۔

Narendra Modi is limited only to Gujarat & TV channels - Akhilesh yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں