حیدرآباد محکمہ پوسٹل کے خودکار میل پروسیسنگ سنٹر کا عنقریب آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-02

حیدرآباد محکمہ پوسٹل کے خودکار میل پروسیسنگ سنٹر کا عنقریب آغاز

مرکزی مملکتی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے کرو پا رانی نے آج اس بات کا اعلان کیا کہ حیدرآباد میں عنقریب محکمہ پوسٹل کی جانب سے "خود کا میل پروسیسنگ سنٹر" کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ان خدمات کے آغاز کے ساتھ ہی ہر ایک گھنٹے میں 30 ہزار میلس( خطوط) روانہ کئے جائیں گے۔ کروپا رانی آج حیدرآباد کے "پارک ہوٹل" میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے بتایاکہ اکتوبر کے مہینے سے بی ایس این ایل سروس کے ذریعہ "موبائیل منی آرڈرس سروس" کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ جس کے ذریعہ ایک مقام سے دوسرے مقام تک موبائل سرویس کے ذریعہ رقم منتقلی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ چنانچہ محکمہ پوسٹل میں رقم جمع کرتے ہی، جس فرد کو رقم پہنچانی ہے اسے "ایس ایم ایس" کے ذریعہ اطلاع فراہم کی جائے گی اور سروس چارجس کے طورپر 1000روپے سے 1500روپے تک 40روپئے ،1500 روپئے سے لے کر 5000روپے تک کی رقم کیلئے 70روپئے، اور 5000 سے 10,000روپئے کی رقم کیلئے 100روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ اس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی عام آدمی کو کافی راحت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کی جانب سے ریاست کے قبائلی علاقوں میں 227 ٹاورس نصب کرتے ہوئے نیٹ ورک کو قابل دسترس بنانے کے اقدامات کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ جس کا آغاز جاریہ سال اکتوبر تک ممکن ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست میں انفارمیشن ٹکنالوجی کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جارہا ہے۔ ریاست میں خاص طورپر حیدرآباد شہر انفارمیشن ٹکنالوجی میں سرمایہ کاری کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست میں براڈ بینڈ کو فروغ دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جس کے تحت 2.5 لاکھ دیہات جو پنچایت کے تحت ہیں کیلئے 20ہزار کروڑ کی لاگت سے خدمات فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس سلسلہ میں پائلٹ پراجکٹ مئی 2014 تک مکمل ہوجائے گا۔

India Post will set up the third Automated Mail Processing Centre in Hyderabad in the next few weeks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں