Maulana Zainul Abideen Azmi, senior Professor of Hadith in Jamia Mazahir Uloom Saharanpur died in Mau on 28/04/2013 Sunday in the afternoon
مشہور محدث و معروف عالم دین حضرت مولانا زین العابدین اعظمی کا 28!اپریل اتوار کو ان کے وطن مالوف پورہ معرف ضلع مؤ میں انتقال ہو گیا۔ مولانا کی عمر 85 سال تھی۔ آپ ایک عرصہ سے جامعہ مظاہر علوم سہارنپور میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھپے اور ادارہ کے شعبہ تخصص فی الحدیث کے ذمہ دار تھے ۔ حضرت مولانا مرحوم معرو ضلع اعظم گڑھ (حال مؤ) میں 1351ھ (1932ء) میں پیدا ہوئے اور 1372ھ(1953ء) میں دارالعلوم دیوبند سے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ۔ آپ شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ کے انتہائی ذی علم تلامذہ میں سے تھے ۔ حضرت مولانا علم حدیث کے مشہور عالم تھے ، وہ ملک اور بیرون ملک میں کچھ ہی ایسے گنے چنے لوگوں میں تھے جن کو اس فن پر عبور حاصل تھا۔ اسی صلاحیت کے مدنظر معروف تعلیمی دینی درسگاہ مظاہر علوم سہارنپور کے شعبہ تخصص فی الحدیث کے صدر بنائے گئے تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں