وائس چانسلر علیگڈھ یونیورسٹی سے ملاقات کے لیے طلبا پر شیروانی پہننے کا لزوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-30

وائس چانسلر علیگڈھ یونیورسٹی سے ملاقات کے لیے طلبا پر شیروانی پہننے کا لزوم

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایسے طلباء کو جو اپنے وائس چانسلر سے ملاقات کے خواہاں ہوں ، شیروانی پہننا ہو گا۔ یونیورسٹی کی جاری کردہ نئی ہدایات میں یہ بات کہی گی اور ہاسٹلوں میں رہنے والوں کو، کیمپس میں موٹر سیکلوں کے استعمال سے روک دیا گیا ہے ۔ ان نئی ہدایات کے سبب یہاں گویا ایک سنسنی پیدا ہو گئی ہے ۔ وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ضمیر الدین شاہ نے گذشتہ 27 اپریل کو طلباء کے نام اپنے کھلے مکتوب میں خواہش کی ہے کہ طلباء جب ان سے ملاقات کیلئے آئیں تو شیروانی پہنیں ۔ طالبات سے بھی خواہش کی گئی ہے کہ وہ وائس چانسلر سے ملاقات کے وقت روایت کو ملحوظ رکھتے ہوئے لباس زیب تن کریں ۔

AMU students asked to wear 'sherwani' while meeting V-C

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں