مدورائی میں 586.86 ایکڑ زمین پر مربوط ٹاؤن قائم کیا جائے گا - جئے للیتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

مدورائی میں 586.86 ایکڑ زمین پر مربوط ٹاؤن قائم کیا جائے گا - جئے للیتا

مدورائی میں 586.86 ایکڑ زمین پر مربوط ٹاؤن قائم کیا جائے گا۔ جئے للیتا
چنئی میں قدیم ہمہ منزلہ رہائش گاہوں کو منہدم کرکے 3,500نئے رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی

وزیر اعلی جئے للیتا نے آج اسمبلی میں 110 خصوصی قائدہ کے تحت تقریر کرتے ہوئے اسمبلی کو بتا یاکہ مدورائی شہر میں رہائش گاہوں کی بڑھتے ہوئے ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے، مدورائی شہر سے تقریبا 15کلو میٹر کی دوری پر اور مدورائی ترنیل ویلی فور لین شاہراہ کے قریب کے توپپور اور اچاپٹی دیہی علاقے میں واقع میں تمل ناڈو ہائو سنگ بورڈ کی ملکیت کے تقریبا 586.86ایکڑ زمین پر انٹیگریٹیڈ ساٹیلائٹ ٹائون قائم کیا جائے گا، اپنی تقریر میں وزیر جئے للیتا نے اس پراجکٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ زمین پر جملہ19,500پلاٹس ڈالے جائیں گے، ان میں 14,300پلاٹس کم آمدنی والے طبقے کو اور 2,500پلاٹس،متوسط آمدنی والے طبقے کو اور 750پلاٹس زیادہ آمدنی والے طبقے کو فراہم کی جائیں گی، ان کے علاوہ بقیہ 1,950پلاٹس کو انتہائی غریب طبقہ کو فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلی کے مطابق مذکورہ ساٹیلائٹ ٹائون میں پینے کے پانی کی سہلوت، بہترین ڈرائینیج نظام ، اسٹریٹ لائٹ کا بہترین انتظام، بارش کے پانی کو جمع کرنے کا نظام، اور 120 کروڑ کی لاگت سے تفریحی پارک بنائے جائیں گے، اور اس ساٹیلائٹ ٹائون کو تمل ناڈو ہائو سنگ بورڈ فنڈ سے تعمیر کیا جائے گا، وزیر اعلی جئے للیتا نے مزید کہا کہ چنئی کے قریب شوژنگانلور علاقے میں تمل ناڈو ہائوسنگ بورڈ کی تحویل میں موجود زمین کو جدید تیکنالوجی کی مدد سے تقریبا 612کروڑ کی لاگت سے 1,500ہمہ منزلہ رہائش گاہیں سیلف فنانسنگ اسکیم کے تحت تعمیر کی جائیں گی، اس اسکیم کے تحت بھی کم آمدنی والا طبقہ، متوسط آمدنی والا طبقہ اور زیادہ آمدنی والے طبقے کے لیے ہمہ منزلہ رہائش گاہ تعمیر کئے جائیں گے، اس کے علاوہ چنئی ، کانجی پورم، کوئمبتور، ایروڈ، کرشنگری، سیلم ، وردونگر، ڈنڈیکل ،ترچی جملہ 9اضلاع میں تمل ناڈو ہائوسنگ بورڈ کی ملکیت میں موجودزمین پر 1,630انفرادی مکانات، اور2,792اپارٹمنٹ سیلف فنانسنگ اسکیم کے تحت جملہ 918.45کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جائیں گے، اس کے علاوہ چنئی اور دیگر اضلاع میں واقع پرانی ہمہ منزلہ رہائش گاہوں کو منہدم کرکے مالیاتی سال 2013-14میں تقریبا 280کروڑ روپئیوں کی لاگت سے 3,500نئی ہمہ منزلہ رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔

Jaya unveils mega housing projects - satellite town will come up at the 586.86 acre land owned by Tamilnadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں