دھولیہ فساد کے الزام میں مسلم نوجوانوں کی گرفتاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-04

دھولیہ فساد کے الزام میں مسلم نوجوانوں کی گرفتاری

دھولیہ فساد کے الزام میں سی آئی ڈی کے ذریعہ 4 مسلم نوجوانوں کی گرفتاری سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے اور یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عدالتی جانچ شروع ہونے سے قبل ایسے افراد کو پھنسایا جارہا ہے جو فساد کے دوران پولیس مظالم کے گواہ ہیں تاکہ وہ پولیس کے خلاف گواہی نہ دے سکیں۔ سی آئی ڈی نے اقلیتی علاقوں میں پیرو کو نصف شب میں اچانک گومبنگ آپریشن شروع کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا ہے۔ 2اپریل کو انہیں عدالت فساد کے ملزم کے طورپر پیش کیا گیا اور 6اپریل تک کا ریمانڈ حاصل کرلیاگیا۔ دوسری جانب مسلم ملزمین کی پیروی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اندیم انصاری، ایڈوکیٹ اشفاق شیخ اور ایڈوکیٹ تعظیم شیخ نے عدالت کو بتایاکہ گرفتار شدہ چاروں مسلم نوجوان پولیس کی لوٹ مار، فائرنگ اور متعصبانہ کارروائی کے اہم گواہ ہیں۔ وکلاء نے کورٹ کو بتایاکہ چونکہ عنقریب عدالتی انکوائری شروع ہونے والی ہے اس لئے ان افراد کو پولیس کے خلاف گواہی اور ثبوت پیش کرنے سے باز رکھنے کیلئے منظم سازش کے تحت جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ہے ۔ تینوں وکلاء نے کورٹ کو یہ بھی بتایاکہ پولیس فساد برپا کرنے والے اصل مجرمین کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔ جو پولیس اہکار اقلیتوں کی ملکیت کی لوٹ مار کرنے آگ لگانے اور توڑپھوڑ کرنے میں ملوث تھے نیز جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی ان کے خلاف پختہ ثبوت ہونے کے باوجود کیس تک درج نہیں کیا جارہا۔ مسلم نوجوانوں کا کیس جمعیۃ علمائ( ارشدمدنی) کمیٹی لڑرہی ہے۔

Dhule riots case - muslims arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں