Government can send anyone to jail, it has CBI, says Mulayam
سی بی آئی کے غلط استعمال کے مسئلہ پر پیدا ہوئے تنازعہ کے درمیان سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج کہاکہ مرکزی حکومت کے ہزاروں ہاتھ ہوتے ہیں۔ وہ کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتی ہے۔ حکومت کے ساتھ جھگڑا مول لینا آسان نہیں ہے بلکہ وہ انتقامی کارروائی کرکے سی بی آئی کو استعمال کرسکتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اخباری نمائندوں سے کہاکہ "سرکار سے لڑنا آسان نہیں ہے۔ سرکار کے ہزاروں ہاتھ ہوتے ہیں۔ سی بی آئی کا اپیوگ کرسکتی ہے۔۔۔۔جیل میں ڈال سکتی ہے"۔ یادو نے قبل ازیں مرکز میں کانگریس زیر قیادت یوپی اے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سی بی آئی کا غلط استعمال کررہی ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ نے 29 مارچ کو بھی اسی طرح کا بیان دیتے ہوئے کہاتھا کہ کانگریس دھمکی دیتے ہوئے تائید حاصل کرے گی۔ میں نے یوپی اے حکومت کا برے وقتوں میں ساتھ دیا تھا لیکن کانگریس نے مجھ پر سی بی آئی کا شکنجہ کس دیا۔
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں