ممبرا حادثے کی جانچ تھانے کرائم برانچ کے سپرد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

ممبرا حادثے کی جانچ تھانے کرائم برانچ کے سپرد

ممبرا میں آٹھ منزلہ منہدم عمارت کی جانچ کا معاملہ تھانے کرائم برانچ کے سپرد کیا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری تھانے پولیس کمشنر کے پی رگھوونشی نے دی۔ انہو ںنے بتایاکہ اب تک دونوں ہی اہم بلڈر گرفتار کئے جاچکے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ممبرا کے لکی کمپاؤنڈ عمارتوں کا معمار بکرا فروش جمیل قریشی کو پولیس نے آج دہلی ایئر پورٹ سے حراست میں لیا، ذرائع کے مطابق حادثہ کے وقت جمیل قریشی اپنے آبائی وطن سدھارتھ نگر میں تھا جسے لانے کیلئے آج اسی حادثہ والے وارڈ سے کچھ لوگ یوپی گئے ہوئے تھے وہ خود اپنے آپ کو پولیس کے سپرد کرنے کیئلے آرہا تھا کہ اسے دہلی ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کرلیاگیا۔ جبکہ دیگر ذرائع نے بتایاکہ جمیل دہلی میں ہی تھا جہاں اسے پکڑا گیا اس سلسلے میں تھانے پولیس کمشنر رگھوونشی نے کہاکہ اب تک 2بلڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے، کہاں سے کیسے یہ ابھی ہم نہیں بتاسکتے کیونکہ اس حساس معاملے کی باریک بینی سے جانچ چل رہی ہے جبکہ اس بلڈنگ کی تعمیر میں صرف 2 لوگ ہی ملوث نہیں تھے بلکہ اس کی تعمیر میں مزید لوگوں نے اپنا پیسہ لگایا تھا، اس طرح اس 7منزلہ عمارت میں مزید 7 پارٹنرس تھے جن کی تلاش میہں آج شہر کی کئی عمارتوں میں پولیس نے چھاپے بھی مارے۔ شیل پھاٹا۔ ماپے روڈ پر واقع لکی کمپاؤنڈ میں منہدم عمارت کا ملبہ آج دوپہر تک مکمل طورپر ہٹالیا گیا اس بات کی جانکاری NSTF کے کمانڈر اشوک اوستھی نے دی۔ ملبہ کے اندر سے 137 افراد میں سے خواتین و بچوں سمیت 74 مہلوکین اور 63 زخمی ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے 18 لوگوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ لوگوں کے اسرار پر مزید کھدائی کی گئی جس سے شام 5بجے ایک 5سالہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔ ممبرا میں عمارت گرنے کے دل دہلا دینے والے حادثہ نے سینکڑوں خاندانوںکو سڑک پر لاکھڑا کردیاہے۔ ان میں بشتر غریب ، مزدور، آٹو رکشہ یا چھوٹے موٹے کاروباری لوگ تھے جس میں بیشتر ہیوی ڈپوزٹ پر یا کرایہ پر رہتے تھے کیونکہ اس میں کم ڈپوزٹ اور کرایہ بھی سستا تھا۔

Crime branch will probe Thane building collapse

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں