پانچ ریاستوں میں ماؤ نوازوں کا سہ روزہ بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

پانچ ریاستوں میں ماؤ نوازوں کا سہ روزہ بند

ماؤنوازوں نے 5ریاستوں میں 3 دن کے بند کا اعلان کیا ہے۔ یہ بند آج سے شروع ہوگیا ہے۔ جھارکھنڈ میں 27مارچ کو پولیس کے ساتھ تصادم میں 34 انتہا پسندوں کے ہلاک کئے جانے کے خلاف بطور احتجاج اس سہ روزہ بند کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ محکمہ ریلوئے کے حکام نے وشاکھاپٹنم سے جگدلپور میں کرن ڈل تک مسافر ٹرینوں کا چلنا بند کردیا ہے۔ اگلے 3 دنوں تک کوئی مسافر ٹرین کرن ڈل نہیں جائے گی البتہ جگدلپور سے وشاکھاپٹنم تک چلے گی۔ اس کے علاوہ کل رات سے ہی بستر ڈویژن میں مال گاڑیوں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ نکسلیوں نے بند کے دوران بہار اور جھارکھنڈ میں تشددکے واقعات انجام دئیے اور بڑے پیمانے پر املاک تباہ کی۔ جھارکھنڈ سے ملی خبر کے مطابق ماؤ نوازوں کے 2 دن کے بعد پہلے دن سنیچر کو جھارکھنڈ کے دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر اس کا اثر دیکھا گیا۔ پوری ریاست میں ایک بھی بس اور ٹرک نہیں چلے۔ بند کی وجہہ سے تقریباً 300 کروڑ سے زیادہ کے محصولات کا نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کی وجہہ گاڑیوں کا نہ چلنا، کانوں میں کام ٹھپ ہوجانا، منڈیوں سے سامانوں کا اٹھاؤ نہ ہونا اور بازاروں میں ویرانی ہے۔ پہلے دن سے ہی ماؤ نوازوں کے بند کی وجہہ سے عام زندگی ٹھپ رہی۔ جھارکھنڈ کے بیشتر ضلعوں میںبند کا بڑے پیمانے پر اثر ہے۔ سڑکوں پر بڑے پیمانے پر حفاظتی بندوبست کے باوجود ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ دیہی علاقوں میں صورتحال اور بھی خراب ہے، وہاں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ دیہی علاقوں کے بازار مکمل طورپر بند ہے، لوگ اپنے گھروں میں دن بھر قید رہے۔ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری نہیں کے برابر رہی۔ اسکول اور کالج بھی بند ہیں۔ حالانکہ راجدھانی رانچی میں بند کا اثر نہیں کے برابر ہے۔ بند کی وجہہ سے ریاست کے بیشتر حصوں میں گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ ہے۔

2-day Maoist bandh begins in 5 states, trains diverted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں