وزیراعظم بننے کے عزائم کی تردید - چدمبرم کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-25

وزیراعظم بننے کے عزائم کی تردید - چدمبرم کا بیان

مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے ایک بار پھر وزیراعظم بننے کے عزائم کے بارے میں سوالوں کو ٹال دیا اور کہاکہ ان کے ایسے کوئی عزائم نہیں ہیں۔ وہ پارٹی کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے اس سوال پر کہ 2014ء کے عام انتخابات کے بعد اگر وہ وزیراعظم بن جائیں تو کسے وزیر فینانس منتخب کرنا پسند کریںگے، انہوں نے کہاکہ میری ایسی کوئی امیدیں یا توقعات نہیںہیں۔ میرے خیال میں میرے صرف چند سال باقی ہیں اور وہ چند دیگر کام جیسے سفر کرنا انجام دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان عزائم کو مکمل طورپر مسترد کرتا ہوں۔ یہ ایک مفروضہ پر مبنی سوال ہے چنانچہ دوسرا سوال خود بخود مسترد ہوجاتا ہے۔ اکنامسٹ کی ہندوستان چوٹی کانفرنس کے موقع پر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے چدمبرم نے کہاکہ وہ کانگریس پارٹی کارکن بنے رہنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی سطح پر کام کرنے کے میرے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وہ بحیثیت ریاسی کانگریس کے جنر ل سکریٹری چند ہی دن برقرار رہیں گے۔ وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی کے کام بھی انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی جو کچھ کام انہیں سپرد کرے گی وہ اسے پورے خلوص کے ساتھ انجام دیںگے، لیکن انہیں امید ہے کہ پارٹی انہیں سفر کرنے، لکھنے اور پڑھنے کا موقع دے گی۔ انہوں نے قبل ازوقت انتخابات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یوپی اے حکومت کی دوسری معیاد مکمل ہوگی۔ حکومت مزید 13ماہ برقرار رہتے ہوئے اپنی پانچ سال معیاد مکمل کرے گی۔ عوام انتخابات کے بارے میں قیاس آرائیاں کررہے ہیں لیکن انتخابات ابھی 13 ماہ دور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پانچ سال کیلئے یعنی 60ماہ کیلئے منتخب کی گئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ حکومت کو اپنی معیاد کے آخری دن تک روزانہ کام کرنا ہوگا اور انہیں یقین ہے کہ حکومت ایسا ہی کرے گی۔ مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم امریکہ، کینڈا کے بیرونی دورہ سے حال ہی میں واپس آئے ہیں۔ وہ ہندوستان کے اولین مرکزی وزیر فینانس تھے جنہوں نے کینڈا اور امریکہ کے سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے دونوں ممالک میں روڈ شوز منعقد کئے تھے۔

Chidambaram denies prime ministerial aspirations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں