ٹو-جی اسپکٹرم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-25

ٹو-جی اسپکٹرم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی( جے پی سی) کا اجلاس کل منعقد ہورہا ہے جس میں 2Gاسکام پر مسودہ رپورٹ کو منظوری دی جائے گی۔ یہ اجلاس طوفانی اور ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کمیٹی کے صدرنشین پی سی چاکو کو نشانہ بنانے کی پوری تیار کرلی ہے کیونکہ مسودہ رپورٹ میں وزیراعظم منموہن سنگھ اور وزیر فینانس پی چدمبرم کو کلین چٹ دی گئی ہے۔ جے پی سی کے 30ارکان ہیں جن میں غیر کانگریسی ارکان توقع ہے کہ متنازعہ مسودہ رپورٹ پر رائے دہی کیلئے اصرار کریں گے۔ چاکو نے بھی اس مطالبہ کو تسلیم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ بی جے پی رکن یشونت سنہا دیگر ہم خیال جماعتوں جیسے ڈی ایم کے، بی جے ڈی اور بایاں بازو ارکان سے مسلسل ربط رکھے ہوئے ہیں تاکہ متحدہ طورپر مسودہ رپورٹ کی مخالفت کی جاسکے۔ اسی دوران سابق وزیر ٹیلی کام اے راجہ کے اس بیان کے پس منظر میں کے انہوں نے کئی بڑے اور اہم فیصلے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کئے۔ بی جے پی لیڈر یشونت سنہا نے منموہن سنگھ سے پیانل کے روبرو پیش ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی خاموشی ان کے 2Gاسکام میں ملوث ہونے کی توثیق کرتی ہے۔ یشونت سنہا 2Gاسکام کی تحقیقات کررہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی( جے پی سی) کے رکن بھی ہیں، انہوں نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ ان کے لئے کیا اب وقت نہیں آپہنچا کہ جے پی سی کے روبرو پیش ہوتے ہوئے ان تمام مسائل پر بات کریں؟ منموہن سنگھ نے 2اپریل کو یشونت سنہا کو روانہ کئے گئے مکتوب میں کہا تھا کہ ان کے پاس مخفی رکھنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ یشونت سنہا نے کہاکہ خود ان کے کابینی رفیق کا اختیار کردہ موقف منموہن سنگھ کے اس بیان کی نفی کرتا ہے۔ مسٹر یشونت سنہا نے کہاکہ وزیراعظم منموہن سنگھ کو جے پی سی کے روبرو پیش ہونا چاہئے کیونکہ اے راجہ کے عائد کردہ الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں اوراس میں وزیراعظم کے شخصی طورپر ملوث ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ یشونت سنہا نے وزیراعظم کو موسومہ مکتوب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ مکتوب ایسے وقت روانہ کیا جبکہ متنازعہ مسودہ رپورٹ کی منظوری کیلئے جے پی سی کا 25اپریل کو اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ اس رپورٹ میں وزیراعظم منموہن سنگھ اور وزیر فینانس پی چدمبرم کو کلین چٹ دی گئی ہے۔ یشونت سنہا نے لکھا کہ "آپ کی خاموشی ہندوستان کے عوام کے اس بدترین خوف کی توثیق کرتی ہے کہ آپ 2Gاسکام میں پوری طرح ملوث ہیں اگر راجہ مجرم ہیں تو آپ بھی مجرم قرار پاتے ہیں"۔ انہوں نے کل جے پی سی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ آپ کی پارٹی رکن پی سی چاکو کی زیر قیادت مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو اگرچہ مکمل تباہی نہیں تو کم ازکم مکمل جمود کے جوکھم کا سامنا ہے۔

JPC meet on 2G spectrum allocation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں