انگریزی میں مہارت کامیابی کی ضمانت - ششی تھرور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

انگریزی میں مہارت کامیابی کی ضمانت - ششی تھرور

مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل ششی تھرور نے آج تمام ہندوستانیوں کو مشورہ دیا کہ اگر آج کے جدید دور میں انہیں کامیابی حاصل کرنا ہے تو انہیں انگریزی میں مہارت حاصل کرنا ہوگا۔ انگریزی کے بغیر کسی بھی فرد اور قوم کا کوئی مستقبل نہیں۔ بچوں کو اگر انگریزی سے محروم کیا جاتا ہے تو گویا اس کا مستقبل تباہ کرنا ہے۔ آج کی دنیا فکری آزادی، علمی انقلاب، اطلاعات، اختراع، تخلیق اور جدت کی دنیا ہے۔ عصر حاضر میں وہی زمانہ پر غالب آسکتا ہے جس کے ہاتھ میں انگریزی کا ہتھیار ہو۔ ششی تھرور نصابی اصلاحات کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس سے تھرسول میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو انگریزی سے محروم کرناگویا ان کا مستقبل تباہ کرنا ہے۔ انگریزی صرف چند مراعات یافتہ طبقہ تک محدود نہیں رہنی چاہئے۔ ششی تھرور اقوام متحدہ کے سابق سفارت کار رہ چکے ہیں۔ وہ نائب سکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کئی انگریزی کتابوں کے مصنف ہیں۔ عالمی سیاست بالخصوص خارجہ پالیسی میں انہیں مہارت حاصل ہے۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدہ کیلئے بھی انہوں نے مقابلہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ لسانی بنیادوں پر تقسیم کے نتیجہ میں ملئک میں ہمہ ثقافتی تہذیب کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں علاقائی زبانوںکی پرستش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ انجام یہ ہوا کہ آج ہندوستانیوں کی اکثریت عصر حاضر کی علمی زبان یعنی انگریزی سے محروم ہیں، صرف محدود طبقہ کو انگریزی تک رسائی حاصل ہے۔ جب تک ہندوستانی باشندے سائنس اور ٹکنالوجی کی عصری زبان یعنی انگریزی پر عبور حاصل نہیں کریں گے اس وقت تک ہندوستان اور ہندوستانیوں کا مستقبل روشن نہیں ہوگا۔

Learn English to succeed in modern world: Sashi Tharoor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں