wharton india economic forum clarifies cancellation of Modi video conference
اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وارٹن اسکول نے وارٹن انڈیا اکنامک فورم کی تنظیمی کمیٹی کی جانب سے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کا خطاب منسوخ کرنے کی تائید کی ہے لیکن پروگرام میں تبدیلی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی الجھن پر اظہار افسوس بھی کیا ہے ۔ وارٹن اسکول نے کل اپنے بیان میں کہاکہ آئندہ وارٹن انڈیا اکنامک فورم کے طلباء منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کا مجوزہ کلیدی خطاب منسوخ کر دیا ہے ہم طلباء کی کوششوں کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے اس تقریب کے انتظامات کو پیش نظر رکھا اور پروگرام میں تبدیلی کی وجہہ سے پیدا ہونے والی الجھن پر اظہار معذرت کرتے ہیں ۔ مودی کو خطاب کی دعوت منسوخ کرنے پر احتجاجاً شیوسینا کے قائد اور پروگرام کے فینانسردونوں نے دستبرداری اختیار کر لی ہے لیکن ہندوستانی نژاد پروفیسر اور سابق طلباء اپنے مطالبہ پر اٹل رہے کہ جب نریندر مودی کو امریکہ کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے دورہ کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ وہ 2002ء کے گجرات مسلم کش فسادات میں ملوث ہیں ۔ اسی لئے وارٹن انڈیا اکنامک فورم انہیں اپنی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دینے کیلئے کیسے مدعو کر سکتا ہے ۔ چنانچہ وارٹن انڈیا نے مودی کی دعوت منسوخ کر دی اور مبینہ طورپر کجریوال کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں