دولت کے غلط تخمینے پر پرنس ولید بن طلال کی فوربس سے علیحدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-07

دولت کے غلط تخمینے پر پرنس ولید بن طلال کی فوربس سے علیحدگی

دولت کے غلط تخمینے پر الولید بن طلال کی "فوربز" سے علیحدگی
سعودی ارب پتی شہزادے الولید بن طلال اور ان کی مپنی کنگڈم ہولڈنگ نے دنیا کے امیر ترین افراد کے اعداد و شمار جاری کرنے والے موخر جریدے "فوربز" کے ساتھ معاملات ختم کر دئیے ہیں ۔ ان کے ذاتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں مجلے کی جانب سے ان کی دولت کے تخمینے میں فاش غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ فوربز کے مطابق 20ارب ڈالر مالیت کی جائیداد کے ساتھ سعودی شہزادے کو دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 26ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔ شہزادے کے مطابق ان کی دولت کا غلط تخمینہ لگایا گیا جس کی وجہہ سے نہ صرف ان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا بلکہ اس کے ذریعے صاحب ثروت عربوں کو گزند پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ دریں اثناء بلومبرگ کی طرف سے دنیا کے امیر ترین افراد کے 4مارچ کو جاری ہونے والے انڈیکس میں الولید بن طلال کو دنیا کا 16 واں امیر ترین فرد قرار دیا گیا تھا۔ شہزادہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ الولید بلومبرگ کے زیر انتظام دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست کی تیاری میں تعاون کریں گے کیونکہ یہ ادارہ غیر جانبدار اور منصفانہ طریقے سے اپنا کام کر رہا ہے ۔ بعض اطلاعات میں سعودی شہزادے کی دولت کا تخمینہ 29۔6 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے ۔ جس کی روشنی میں وہ دنیا کے 10امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونے کے اہل ہیں ۔ بیان کہا گیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال نے یہ اقدام اس بناء پر اٹھایا کہ ان کی دولت کا اس لئے لگایا گیا تاکہ مشرق وسطی میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔

Saudi billionaire Alwaleed bin Talal disputes his place on Forbes magazine's rich list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں