Egyptian court suspends upcoming parliamentary elections
مصر کی ایک عدالت نے آج صدر مصر محمد مرسی کے فرمان کو برعکس کر دیا، جس میں پارلیمانی انتخابات کے 22اپریل سے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔ عدالت نے اس فیصلہ کے دستوری جواز پر اعتراض کیا۔ اس فیصلے سے اندیشہ ہے کہ پہلے ہی سے صف بندی کا شکار ملک کا سیاسی بحران مزید گہرا ہو جائے گا۔ مصر کی انتظامیہ عدالت نے صدر مصر کے فرمان کو معطل کر دیا۔ سرکاری زیر انتظام خبر رساں ادارہ مینا کی اطلاع کے بموجب عدالت نے کہاکہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی جانب سے ترمیم شدہ انتخابی قانون دستوری عدالت کی نظر ثانی کیلئے روانہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کر رہی ہے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ انتخابی قانون دستوری عدالت عالیہ میں زیر دوراں ہے اس لئے اس کے فیصلے تک انتخابات معطل کئے جائیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں