مخالف سامراج قائد وینزولا کے صدر ہوگو شاویز کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-07

مخالف سامراج قائد وینزولا کے صدر ہوگو شاویز کا انتقال

کاراکاز۔ (رائٹر)
لاطینی امریکی ملک وینزولا پر 14برس تک حکومت کرنے والے صدر ہو گو چاویز کا انتقال ہو گیا ہے ۔ ان کی عمر 58 سال تھی۔ وہ ایک برس سے زائد عرصہ سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور کیوبا میں ان کے متعدد آپریشن بھی ہوئے تھے ۔ ملک کے نائب صدر نکولس مدورو نے سرکاری ٹی وی پر ان کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ آبدیدہ نائب صدر نکولس نے صدر چاویز کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صدر تقریباً2سال تک شدید بیماری سے جنگ کرتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں ۔ نکولس کے مطابق ہو گو چاویز کی آخری رسومات جمعہ کو ادا کی جائیں گی۔ صدر چاویز کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی عوام کی بڑی تعداد دارالحکومت کارا کاز میں واقع ہاسپٹل کے باہر جمع ہو گئی اور انہوں نے "ہم سب چاویز ہیں " جیسے نعرے لگائے ۔ ہو گو چاویز وینزولا اور دنیا بھر میں ایک متنازعہ شخصیت اور امریکہ کے بڑے ناقد کے طورپر پہچانے جاتے تھے ۔ ملک کے وزیر خارجہ الیاس جاوا نے کہا ہے کہ ہو گو چاویز کے بعد اب ملک کے نائب صدر نکولس نئے صدارتی انتخابات تک عہدہ صدارت سنبھالیں گے ۔ نائب صدر نکولس مدورو کو صدر چاویز کا منتخب جانشین سمجھا جاتا ہے ۔ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات کب ہوں گے ۔ وینزولا میں اپوزیشن لیڈر ہنرک کیپریلس نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ دستور کے عین مطابق اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائے ۔ چاویز اکتوبر 2012ء میں چوتھی مدت کے ئلے وینزولا کے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن خرابی صحت کی وجہہ سے وہ اس عہدہ کا حلف نہیں اٹھاسکے تھے ۔ ہو گو چاویز پچھلے ایک ماہ سے منظر عام پر نہیں آئے تھے ۔ وہ گذشتہ ماہ کیوبا میں کینسر کے علاج کے بعد ملک واپس پہنچے تھے ۔ لیکن ان کی طبعیت سنبھل نہ سکی۔ صدر چاویز کے کینسر کی تشخیص جون 2011ء میں ایک سرجری کے دوران ہوئی تھی اور 18ماہ میں ان کے چار آپریشن ہوئے تھے ۔ وینزولا کے نائب صدر نکولاس مدورو نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ نے ایک سازش کے تحت صدر وینزولا ہیوگو چاویز کے جسم میں کینسر کا وائرس داخل کیا تھا۔ انہوں نے حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی سازش کے الزامات لگاتے ہوئے امریکی سفارتخانہ کے دو عہدیداروں کو ملک سے باہر کر دیا۔ ہیوگو چاویزنے خود 2011ء میں کہا تھا کہ امریکہ نے ایک ایسی ٹکنالوجی بنائی ہے جس سے لاطینی امریکہ کے ملکوں کے لیڈروں کو کینسر سے متاثر کیاجا رہا ہے ۔

کاراکاز۔ (اے ایف پی)
کیوبا کے صدر اول کیاسٹرونے دوروزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور قومی پرچم نصب بلندی تک لہرانے کا حکم دیا۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ کیوبا کے عوام ہیوگو چاویز کو اپنا ایک غیرمعمولی فرزند تصور کرتے ہیں ۔ وینزولا کے صدر ہیوگو چاویز نے کیوبا کی معیشت کو بچانے زبردست مالی مدد دی۔ وینزولا کی حکومت نے رعایتی داموں پر وینزولا کا تیل کیوبا کا سربراہ کیا۔ ایک ہمدرد کی موت سے کیوبا کو مستقل کی فکر دامن گیر ہو گئی ہے ۔ ارجنٹائن کے صدر کرسٹینا فرنانڈیز نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ ممتاز فلمساز اولیور اسٹون نے کہاکہ ہیوگو چاویز تاریخ میں ایک یادگار شخصیت بن گئے ہیں ۔ ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنانڈیز اور یورگوا کے صدر ہیوگوچاویز کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔ نگار گوا کے صدر کے ترجمان نے کہاکہ ہیوگو چاویز ان لوگوں میں شامل ہیں جو مرکر بھی زندہ رہتے ہیں ۔ نگا گوا نے بھی رعایت سے وینزولا کاتیل حاصل کرتا رہا۔ امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہاکہ ہیوگو چاویز لاطینی امریکہ کی آزادی کے جذبہ کو دلیرانہ انداز میں پیش کرنے والے قائد تھے ۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر وٹالی چورکن نے ہیوگوچاویز کی موت کو ایک صدمہ قراردیا اور کہاکہ ہیوگو چاویز لاطینی امریکہ اور دنیا کے عظیم قائد تھے ۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے وینزولا اور متوفی صدر کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ کناڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے تعزیتی بیان جاری کیا۔ اکویڈور کے صدر رافل کورا نے کہاکہ ہیوگو چاویز ایک طویل عرصے تک وجدان حاصل کرنے کا ذریعہ بنے رہیں گے ۔ چین کے عوام نے ہیوگو چاویز کی موت پر صدمہ کا اظہار کیا۔ چینی عوام نے کہاکہ ہیوگو چاویز ایک نڈر قائد تھے جنہوں نے امریکہ کے سامنے سینہ سپر ہو کر کھڑے ہو گئے اور سوشلسٹ نظریات پر ڈٹے ہوئے رہے ۔

Iconic Venezuelan president Hugo Chavez dead at 58

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں