Iran gas pipeline project, pressure on Pakistan
ایک ایسے وقت جبکہ ایران اور پاکستان گیاس پائپ لائن پراجکٹ کے سلسلے میں پیشرفت کر رہے ہیں ایسے میں امریکہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دوسرے اورطریقے بھی موجود ہیں ۔ ایران کے ساتھ گیاس پائپ لائن پراجکٹ میں شامل ہوئے بغیر پاکستان دوسرے طریقوں سے توانائی ضروریات پوری کر سکتا ہے ۔ امریکی عہدیدار پٹرک ونٹرل نے کہاکہ ہم نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان، ایران کے ساتھ گیاس پائپ لائن پراجکٹ میں شامل ہو جائے گا تو وہ امریکی تحدیداتی قوانین کی زد میں آ جائے گا۔ لہذا پاکستان اس پراجکٹ کو نظر انداز کر دے اور توانائی حاصل کرنے کے دوسرے طریقوں کو اختیار کرے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں